پیرس: پیرس اولمپکس کے دوسرے دن بھارتی کھلاڑیوں نے روئنگ اور شوٹنگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی شوٹر رمیتا جندال نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل کے انفرادی ایونٹ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
10 M AIR RIFLE WOMEN’S QUALIFICATION ROUND Results👇🏻
— SAI Media (@Media_SAI) July 28, 2024
Ramita Jindal shoots her way into the final with a score of 631.5, finishing 5th
Elavenil Valarivan finishes 10th with a score of 630.7
The top 8 progressed to the finals.
Let’s #Cheer4Bharat🥳 pic.twitter.com/OsNEGpdbBF
رمیتا 631.5 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔ جبکہ ایلاوینل 630.7 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر رہی اور وہ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔ کیونکہ ٹاپ 8 شوٹر ہی فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کر سکتے ہیں۔
وہیں دوسرے ایونٹ روئنگ میں بلراج پوار نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کی ہے۔ وہ مردوں کے سنگلز روئنگ کھیل میں کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ 25 سالہ آرمی مین بلراج 7:12.41 کی ٹائمنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
#TOPSchemeAthlete and star rower Balraj Panwar put in a clinical performance as he finishes in the 2nd spot in Repechage II with a timing of 7:12.41. With this score, he advances to the quarterfinals on July 30th.
— SAI Media (@Media_SAI) July 28, 2024
Well Done, Balraj👍🏻. pic.twitter.com/CKK8oOsWgd
اپنا پہلا اولمپک ڈیبیو کر رہے بلراج اب منگل کو کوارٹر فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ یہ میچ 30 جولائی کو بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 1:40 بجے کھیلا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بلراج کے پاس اولمپک تاریخ میں کسی بھی اولمپک روئنگ ایونٹ میں بھارت کی بہترین کارکردگی ریکارڈ کرنے کا موقع ہوگا۔ یہ ریکارڈ فی الحال ارجن لال جاٹ اور اروند سنگھ کی مردوں کی ڈبل جوڑی کے پاس ہے، جنھوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اپنے ایونٹ میں 11 واں مقام حاصل کیا تھا۔