پیرس : بھارت کے اسٹار ریسلر امان سہراوت نے پیرس اولمپکس میں ریسلنگ میں بھارت کی تمغے کی امیدوں کو پھر سے جگا دیا ہے۔ امن نے مردوں کی فری اسٹائل 57 کلوگرام ریسلنگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انھوح نے مردوں کے 57 کلوگرام راؤنڈ آف 16 کے میچ میں یورپی چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ شمالی مقدونیہ کے ولادیمیر ایگوروف کو 10-0 سے شکست دی۔
وہیں دوسری جانب خواتین کی فری اسٹائل 57 کلوگرام ریسلنگ کے پری کوارٹر فائنل میں بھارتی ریسلر انشو ملک کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔جمعرات کو انشو کو خواتین کی 57 کلوگرام ریسلنگ کے پری کوارٹر فائنل میں موجودہ اولمپک چمپیئن امریکی پہلوان کے خلاف7-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
🇮🇳 𝗗𝗲𝗳𝗲𝗮𝘁 𝗳𝗼𝗿 𝗔𝗻𝘀𝗵𝘂 𝗠𝗮𝗹𝗶𝗸! She faced defeat in her opening bout against Helen Louise Maroulis in the round of 16 in the women's freestyle 57kg event.
— India at Paris 2024 Olympics (@sportwalkmedia) August 8, 2024
😓 Final score: Anshu 2 - 7 Helen
🤼♀ Anshu Malik's campaign at #Paris2024 isn't over yet as she still… pic.twitter.com/4GMVFpWGdT
انشو ملک عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی اسی کھلاڑی سے ہاری تھیں۔
ہندوستانی پہلوان انشو ملک خواتین کے 57 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ کے راؤنڈ آف 16 میں امریکہ کی ہیلن لوئس مارولیس سے 2-7 سے ہار گئیں۔ واضح رہے کہ بھارتی پہلوان تین سال قبل بھی عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں مارولیس سے ہار گئی تھی۔ ساتھ ہی ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھی انہیں ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔