لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔جہاں ایک طرف شان مسعود کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے دوسری طرف شاہین شادہ آفریدی کو وائس کپتان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔
Earlier today, the Pakistan cricket board announced the Pakistan test squad for the series against Bangladesh and Pakistan Shaheens' team for the first four-day vs Bangladesh A. M Huraira, Kamran Ghulam added to test sqads, Saud Shakeel replaced Shaheen as vice captain. Saud will… pic.twitter.com/kjl0jzTkcY
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) August 7, 2024
پاکستانی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے منتخب کردہ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔
پاکستانی کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی کو گھریلو کرکٹ مقابلوں میں قابلِ ذکر کارکردگی کی بنیاد پر پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔انہوں نے رواں سیزن میں اپنی کارکردگی سے سلیکشن کمیٹی کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔چوٹ کے باعث نسیم شاہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے باہر چل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ہندوستان کو 27 سال بعد سری لنکا سے ون ڈے سیریز ہارنے کا خطرہ
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم:شان مسعود(کپتان)،سعود شکیل(نائب کپتان)،عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، ابرار احمد، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد ،عامر جمال اور شاہین شاہ آفریدی