ETV Bharat / sports

پاکستان کا 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سہ ملکی سیریز کرانے کا فیصلہ

ODI Tri Series In Pakistan After 20 Years پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ اپنی سریز پر سہ ملکی کرکٹ سیریز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سہ ملکی سیریز میں میزبان پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ہوں گی

پاکستان کا 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سہ ملکی سیریز کرانے کا فیصلہ
پاکستان کا 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سہ ملکی سیریز کرانے کا فیصلہ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 16, 2024, 7:50 PM IST

لاہور:دو دہائیوں کے بعد فروری 2025 کے مہینے میں پاکستان میں تین ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔یہ اطلاع دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ فروری 2025 میں منعقد ہونے والی اس سہ فریقی سیریز میں میزبان پاکستان کے ساتھ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیئرمین لاسن نائیڈو اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین راجر ٹوسے سے ملاقات کی اور اس پر متفقہ فیصلہ کیا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز دلچسپ ہو گی اور طویل عرصے بعد پاکستان ایسے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ میں نیوزی لینڈ کرکٹ اور جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے سربراہان کا سہ فریقی سیریز میں شرکت پر رضامندی پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کیا

پی سی بی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا بھی خواہشمند ہے، جو پاکستان کے لیے اپنی سرزمین پر ٹاپ آٹھ ون ڈے ٹیموں کی میزبانی کرنا بہت خوش آئند ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2004 میں پاکستان نے ٹرائی سیریز کی میزبانی کی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.