ETV Bharat / sports

کیا پاکستان دوسرا ٹیسٹ بھی بنگلہ دیش سے ہار جائے گا؟ - PAK VS BAN - PAK VS BAN

راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دوسری اننگز محض 172 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو یہ میچ جیت کر تاریخ رقم کرنے کے لیے صرف 185 رنز کا ہدف ملا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے دس وکٹوں سے جیت درج کی تھی۔

PAK VS BAN 2nd Test
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 2, 2024, 4:16 PM IST

حیدرآباد: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کی حالت خراب ہے کیونکہ اگر پاکستان نے بنگلہ دیش کو 185 سے پہلے آل آوٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے تو وہ اور یہ میچ بھی ہار جائے گا اور بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دے گا۔

دراصل دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم چوتھے دن محض 172 رنز پر ہی سمٹ گئی جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو یہ میچ جیتنے کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا ہے اور ابھی ایک دن باقی ہے۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا نے 47 رنز بنائے۔ عبداللّٰہ شفیق 3، صائم ایوب 20، شان مسعود 28، بابر اعظم 11، سعود شکیل اور ابرار احمد 2، 2 اور میر حمزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کیے۔

خبر لکھے جانے تک چوتھے دن میچ کو خراب روشنی کی وجہ سے روک دیا گیا اس وقت بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں بغیر وکٹ کھوئے 42 رنز بنا لیے ہیں اور انھیں یہ میچ جیتنے کے لیے صرف 143 رنز کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ جبکہ بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں 261 رنز بنائے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ دس وکٹوں سے جیت درج کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.