حیدآباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو رہا ہے۔ جس کے لیے پاکستان کی بارہ رکنی ٹیم کا بھی اعلان کردیا گیا۔ جس میں تیز گیندباز شاہین آفریدی کو جگہ نہیں دی گئی جبکہ مین اسپینر ابرار احمد اور تیز گیندباز میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
🚨 Pakistan's 12 for the second Test 🚨#PAKvBAN | #TestOnHai pic.twitter.com/9TprXzdzjx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2024
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں اور ہم چاہتے ہیں وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ وقت گزاریں۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سوشل میڈیا پر کپتان شان مسعود اور شاہین آفریدی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جو ویڈیو ٹیم کے اندر اختلافات کو اجاگر کر رہا تھا۔
ویڈیو وائرل میں کپتان شان مسعود ٹیم کو میدان میں اترنے سے پہلے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران ان کے پاس کھڑے تیز گیندباز شاہین آفریدی نے اپنے کندھے سے شان مسعود کا ہاتھ ہٹا دیا۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ جس کے بعد سے پاکستان ٹیم کافی زیادہ تنقید کی زد میں بھی ہے۔