نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کرنے والی اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر اپنے ملک واپس آگئی ہے۔ دہلی ہوائی اڈے پہنچنے پر منو بھاکر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ منو کے ساتھ ان کے کوچ جسپال رانا بھی تھے۔
ہریانہ کے جھجر کی رہنے والی منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں دو تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ اولمپک تمغہ جیتنے والی منو بھاکر کا دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر منو بھاکر کے استقبال کے لیے ان کے والدین اور اہل خانہ کے علاوہ دہلی، ہریانہ اور اتراکھنڈ کے لوگ بھی پہنچے تھے۔
#WATCH | Double Olympic medalist in shooting, Manu Bhaker and her coach Jaspal Rana receive a grand welcome after they arrive at Delhi airport after Manu Bhaker's historic performance in #ParisOlympics2024
— ANI (@ANI) August 7, 2024
She won bronze medals in Women’s 10m Air Pistol & the 10m Air Pistol… pic.twitter.com/h7syhyk1Sy
منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں 10 میٹر انفرادی اور 10 میٹر مکسڈ پسٹل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ وہ ایک ہی ایونٹ میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی ایھیلیٹ بھی ہیں۔ منو بھاکر ہفتہ کو دوبارہ پیرس واپس جائیں گے اور اتوار کو پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں بھارتی دستے کی خاتون پرچم بردار ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سال اولمپکس میں اب تک بھارت نے صرف 3 تمغے جیتے ہیں، جن میں سے منو بھاکر نے 2 تمغے جیتے ہیں۔ سوپنل کسالے نے 25 مییٹر ایئر رائفل تھری پوزیشن میں تیسرا تمغہ جیتا ہے۔ کشتی میں بھی بھارت کے لیے چاندی کا تمغہ اس وقت یقینی ہوگیا تھا جب منگل کو ونیش پھوگاٹ ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون ریسلر بنیں۔ لیکن انھیں بدھ کے روز وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے اولمپکس سے برطرف کر دیا گیا۔
#WATCH | Double Olympic medalist Manu Bhaker shows her medal as she arrives in Delhi after her historic performance in #ParisOlympics2024
— ANI (@ANI) August 7, 2024
She won bronze medals in Women’s 10m Air Pistol & the 10m Air Pistol Mixed team event. pic.twitter.com/5dylr6Zimv