ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز کولن منرو نے 37 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ ان کے ریٹائرمنٹ کا اعلان نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔اس کے مطابق بائیں ہاتھ کے یہ دھماکہ خیز بلے باز اب انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔ منرو نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے عین قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
کولن منرو کا کیریئر
کولن منرو نے 13۔2012 کے جنوبی افریقہ کے دورے پر تینوں فارمیٹس میں اپنا بین الاقوامی آغاز کیا۔ انہوں نے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے اور مجموعی طور پر 15 رنز بنائے ہیں۔ منرو کے نام 75 ون ڈے میچوں میں 8 نصف سنچریوں کے ساتھ 1271 رنز ہیں۔ انہوں نے 65 ٹی 20 میچوں میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی مدد سے 1724 رنز بھی بنائے ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ کے لیے کل 123 میچ کھیل چکے ہیں۔
بڑے ریکارڈ منرو کے نام درج ہیں:
منرو نے 2018 میں اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 47 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ اس وقت یہ نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری تھی۔ منرو نے 2016 میں ایڈن پارک میں سری لنکا کے خلاف 14 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔ ان کی نصف سنچری اب بھی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین نصف سنچری اور اب تک کی چوتھی تیز ترین نصف سنچری ہے۔ منرو نے انگلینڈ میں 2019 کے ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس نے 2016 کے ٹی20 ورلڈ کپ اور انگلینڈ میں 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے لیے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈز پر ایک نظر، پاکستان کے اسکواڈ کا انتظار - T20 WC 2024 Squad
ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کولن منرو نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا ہمیشہ میرے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی رہی ہے۔ میں نے نیوزی لینڈ کی جرسی کو پہلی ترجیح دی۔یہ حقیقت ہے کہ میں تمام فارمیٹس میں 123 مرتبہ کیوی ٹیم کی نمائندگی کی ۔اس پر مجھے ہمیشہ فخر رہے گا۔