ETV Bharat / sports

نیدرلینڈز نے پہلے میچ میں نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دی - T20 WORLD CUP 2024 - T20 WORLD CUP 2024

Ned Beat Nepal: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ ڈی کے ایک اہم میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2024 میں فاتحانہ آغاز کیا۔

نیدرلینڈز نے پہلے میچ میں نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دی
نیدرلینڈز نے پہلے میچ میں نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دی ((AP Photos),ICC /X Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 12:00 PM IST

ڈلاس: نیدرلینڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز نیپال کو شکست دے کر جیت کے ساتھ اپنی مہم کا شاہانہ آغاز کیا۔نیدرلینڈز نے نیپال کو 8 گیندیں باقی رہ کر 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس دوران ہالینڈ کے بلے باز میکس او ڈاؤڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نصف سنچری اننگ کھیلی۔

ٹاس جیتنے کے بعد نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیپال کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 106 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیپال کے کھلاڑیوں کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی دیکھی گئی۔ کپتان روہچ پیڈول نے 37 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نا کر سکا۔

ساتھ ہی ہالینڈ کے گیند بازوں نے شاندار بالنگ کی۔نیدرلینڈز کی جانب سے ٹم پرنگل اور لوگن وون بیک نے 3۔3 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ پال وان میکرین اور باس ڈی لیڈے نے 2۔2 وکٹ لے کر نیپال کا بیٹنگ آرڈر تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے بڑی ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پہلا مقابلہ 125 رنوں سے جیت لیا

نیدرلینڈز نے 107 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 18.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیدرلینڈز کی جانب سے میکس او ڈاؤڈ نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ وکرم جیت سنگھ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ باس ڈی لیڈ 10 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹم پرنگل کو عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.