ETV Bharat / sports

نیرج چوپڑا 28 رکنی ہندوستانی ایتھلیٹکس ٹیم کی قیادت کریں گے - PARIS OLYMPICS 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 11:45 AM IST

نیرج چوپڑا کی قیادت میں ہندوستانی ایتھلیٹکس ٹیم پیرس اولمپکس 2024 میں شرکت کرنے جارہی ہے۔ ایسے میں نیرج کی طرح ہم آپ کو اُن کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن سے ہندوستانی کھیل شائقین میڈل کی امید رکھ سکتے ہیں۔

نیرج چوپڑا 28 رکنی ہندوستانی ایتھلیٹکس ٹیم کی قیادت کریں گے
نیرج چوپڑا 28 رکنی ہندوستانی ایتھلیٹکس ٹیم کی قیادت کریں گے ((IANS PHOTOS))

نئی دہلی:دنیا کے دوسرے مملک کی طرح ہندوستان بھی پیرس اولکمپس 2024 کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ ہندوستان کے گولڈن بوائے اور دفاعی چیمپئن نیرج چوپڑا پیرس اولمپکس 2024 میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ نیرج 28 رکنی ہندوستانی ایتھلیٹکس ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔

ہندوستان کی 28 رکنی اتھلیٹکس ٹیم میںٹرپل جمپ کے ماہر عبداللہ ابوبکر،20 کیلو میٹر واک مقابلے میں شرکت کرنے والے محمد انس اور محمد اجمل سے ہندوستان کو بڑی امید ہے۔ان تینوں کھلاڑیوں نے رواں سال مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔پیرس اولمپکس میں ان سے تمغہ کی امید کی جا سکتی ہے۔

ہندوستانی شائقین اپنے اسٹار جیولین پھینکنے والے سے پر امید ہیں کہ وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ملک کے لیے ایک بار پھر گولڈ میڈل جیتیں گے۔ باقی تمام 27 کھلاڑی بھی ان کے تجربے اور ملک کے لیے بڑے اسٹیج پر ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

  • ان کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کی توقع کی جائے گی:

28 رکنی ٹیم میں کل 17 مرد اور 11 خواتین کھلاڑی ہیں جس کی قیادت نیرج چوپڑا کریں گے۔ ہندوستانی مردوں میں ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اویناش سبلے، تیجندرپال سنگھ تور اور اسپرنٹ ہرڈلز ریس میں حصہ لینے والی خاتون کھلاڑی جیوتی یاراجی کے نام شامل ہیں۔ ان تمام کھلاڑیوں سے توقع کی جائے گی کہ وہ پیرس اولمپکس میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ تمغے جیتنے میں مدد کریں گے۔ پیرس اولمپکس میں یکم اگست سے 11 اگست تک ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلے ہوں گے۔

  • پیرس اولمپکس کے لیے 28 رکنی ہندوستانی ایتھلیٹکس ٹیم:

مرد: اویناش سیبلے (3000 میٹر اسٹیپل چیس)، نیرج چوپڑا، کشور کمار جینا (جیولین تھرو)، تاجندرپال سنگھ تور (شاٹ پٹ)، پروین چترول، عبداللہ ابوبکر (ٹرپل جمپ)، اکشدیپ سنگھ، وکاس سنگھ، پرمجیت سنگھ بشت (20) کلومیٹر واک)، محمد انس، محمد اجمل، اموج جیکب، سنتوش تملراسن، راجیش رمیش (4x400 میٹر ریلے)، میزو چاکو کورین (4x400 میٹر ریلے)، سورج پنوار (مکسڈ میراتھن واک)، سرویش انیل کشارے (اونچی چھلانگ)۔

خواتین: کرن پہل (400 میٹر)، پارول چودھری (3000 میٹر اسٹیپل چیس اور 5000 میٹر)، جیوتی یاراجی (100 میٹر رکاوٹیں)، انو رانی (جیولین تھرو)، ابھا کھٹوا (شاٹ پٹ)، جیوتھیکا سری ڈانڈی، سبھا وینکٹیشن، وتھیا رام راج، پووما ایم آر (4x400m ریلے)، پراچی (4x400m)، پرینکا گوسوامی (20km واک)۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.