ETV Bharat / sports

مشیر خان نے رنجی میں سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا - Mushir Khan

Mushir Khan broke Sachin Record ممبئی کی دوسری اننگ کی شروعات خراب رہی اور اس نے ساتویں اوور میں پرتھوی شا کا وکٹ گنوا دیا۔ شا کو ٹھاکر نے بولڈ آؤٹ کیا۔ بھوپین لالوانی بھی 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد مشیر خان اور اجنکیا رہانے نے اننگ کو سنبھالا۔

Mushir Khan
Mushir Khan
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 12, 2024, 10:00 PM IST

ممبئی: مشیر خان کی 136 رنز کی سنچری اننگ، شریاس ایئر 95 رنز، اجنکیا رہانے 73 رنز اور شمس ملانی کی ناقابل شکست 50 رن کی نصف سنچریوں کے دم پر ممبئی نے دوسری اننگ میں 418 رنز بنائے اور ودربھ کو جیت کے لئے 538 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

میچ کے دن کا کھیل ختم ہونے تک ودربھ نے دوسری اننگ میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 10 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے 528 رنز درکار ہیں۔ اتھروا تایڈے تین اور دھرو شوری سات رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ممبئی کی دوسری اننگ کی شروعات خراب رہی اور اس نے ساتویں اوور میں پرتھوی شا کا وکٹ گنوا دیا۔ شا کو ٹھاکر نے بولڈ آؤٹ کیا۔ بھوپین لالوانی بھی 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد مشیر خان اور اجنکیا رہانے نے اننگ کو سنبھالا۔

دو وکٹوں پر 141 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے کل کے اسکور میں 23 رن جوڑے تھے کہ اجنکیا رہانے 73 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شریاس ائیر نے مشیر خان کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ مشیر خان 136 رن اور شریاس ائیر 95 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ شمس ملانی نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ممبئی نے دوسری اننگ میں 130.2 اوور میں 418 رنز بنائے۔ پہلی اننگ کی بنیاد پر برتری کے ساتھ ودربھ کو 538 رنز کا ہدف ملا۔

ودربھ کی جانب سے ہرش دوبے نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یش ٹھاکر نے تین وکٹ لئے۔ آدتیہ ٹھاکرے اور امن موکھڑے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ودربھ نے آرتھو ٹائیڈے 23 رن، آدتیہ ٹھاکرے 19 رن، یش راٹھور 27 اور یش ٹھاکر 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا۔ ممبئی کی جانب سے دھول کلکرنی، شمس ملانی اور تنوش کوٹیان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاردل ٹھاکر کو ایک وکٹ ملا۔ ودربھ کی پہلی اننگ 45.5 اوور میں 105 رن پر سمٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنت آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کے لیے وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر کھیلیں گے

ودربھ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ودربھ نے اپنے کپتان اکشے واڈکر کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے ممبئی کو 64.3 اوور میں 224 رنز پر ڈھیر کردیا۔ ممبئی کی شروعات اچھی رہی اور اوپنرز پرتھوی شا اور بھوپین لالوانی کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 81 رنز جوڑے۔ یش ٹھاکر نے بھوپین کو 37 رنز پر آؤٹ کر کے ودربھ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ہرش دوبے نے پرتھوی شا کو 46 رنز پر بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ شاردول ٹھاکر نے ممبئی کے لئے 69 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے۔ شمس ملانی 13، تشار دیش پانڈے 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے اور پوری ٹیم 224 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ودربھ کی جانب سے ہرش دوبے اور یش ٹھاکر نے تین تین وکٹ لیے۔ امیش یادو کو دو وکٹ ملے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

مشیر خان نے ماسٹر بلاسٹر کا ریکارڈ توڑ دیا

سچن ٹنڈولکر کی موجودگی میں مشیر خان نے ماسٹر بلاسٹر کا ریکارڈ توڑ دیا اور رنجی ٹرافی فائنل میں سنچری بنانے والے ممبئی کے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے۔

مشیر خان منگل کے روز رنجی ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے والے ممبئی کے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے۔مشیر حان کی شاندار سنچری کی بدولت 41 بار کے چیمپئنز نے 42 واں ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے ودربھ کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کی۔ ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹر سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر نے 19 سال اور 14 دن کی عمر میں اس عمل میں لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یواین آئی مشمولات کے ساتھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.