ETV Bharat / sports

ممبئی نے تمل ناڈو کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی - تمل ناڈو

Ranji Trophy آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر کی بلے اور گیند سے شاندار کارکردگی کی مدد سے ممبئی نے سیمی فائنل میچ میں تمل ناڈو کو اننگز اور 70 رن سے شکست دے کر 2023-24 رنجی ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ممبئی کی ٹیم ریکارڈ 47ویں بار رنجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچی ہے۔

ممبئی نے تمل ناڈو کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 4, 2024, 8:31 PM IST

ممبئی:ممبئی نے اس سے قبل سال 2015-16 کے سیزن میں رنجی ٹرافی کا خطاب جیتا تھا۔ فائنل میں ممبئی کا مقابلہ ودربھ اور مدھیہ پردیش کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔

کل کے اسکور 353 سے آگے کھیلتے ہوئے ممبئی نے 25 رن مزید جوڑے اور تیسرے دن پہلی اننگز 378 رن پر سمٹ گئی تھی۔ تنوش اور تشار دیش پانڈے کے درمیان آخری وکٹ کے لیے 88 رن کی شراکت ہوئی۔ تنوش نے 89 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ ممبئی کو پہلی اننگز میں 232 رن کی برتری حاصل تھی۔

اس کے بعد دوسری اننگز میں بھی تمل ناڈو کے بلے باز ممبئی کی تباہ کن گیندبازی کا سامنا نہ کر سکے۔ تمل ناڈو کی پوری ٹیم 51.5 اوور میں 162 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ تمل ناڈو کے ٹاپ تھری بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہیں پہنچ سکے۔ بابا اندرجیت نے سب سے زیادہ 70 رن کی اننگز کھیلی، پردوش پال نے 25 رن بنائے جب کہ وجے شنکر 24 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور کپتان سائی کشور 21 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تمل ناڈو کو ایک اننگز اور 70 رن سے شکست ہوئی۔

ممبئی کی جانب سے شمس ملانی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ شاردول ٹھاکر، موہت اوستھی اور تنوش کوٹیان نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر کی 109 رن کی کیریئر کی پہلی سنچری، مشیر خان کے 55 رن اور تنوش کوٹیان کی 74 رن کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت ممبئی نے کل نو وکٹ پر 353 رن بنالئے تھے۔

اس سے قبل ممبئی کے تیز گیند بازوں شاردول ٹھاکر اور تشار دیشپانڈے نے تمل ناڈو کی مضبوط بلے بازی پر قہر برپا کردیا۔ ایک وقت تمل ناڈو نے صرف ایک رن پر چار وکٹ گنوا دیئے تھے اور ایسا لگتا تھا کہ وہ اپنی پہلی اننگز میں 100 رن تک بھی نہیں پہنچ پائے گی۔ اس کے بعد آل راؤنڈر واشنگٹن سندر اور وجے شنکر نے چھٹی وکٹ کے لیے 48 رن کی پارٹنر شپ بنا کر تمل ناڈو کو 100 سے آگے پہنچایا۔ وجے نے سب سے زیادہ 44 رن بنائے جبکہ سندر نے 138 گیندوں میں 43 رن بنائے۔ تمل ناڈو کی پہلی اننگز 64.1 اوور میں 146 رن پر سمٹ گئی۔ ممبئی کی جانب سے تشار نے 24 رن کے عوض 3، مشیر خان، تنوش کوٹیان اور شاردول نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ممبئی کی شروعات بھی بہت خراب رہی۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کلدیپ سین نے پرتھوی شا کو دوسرے اوور میں صرف پانچ رن پر آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ 45 کے اسکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔ کپتان سائی کشور نے بھوپین لالوانی کو 15 رن پر آؤٹ کیا۔ ایسے وقت میں مشیر خان نے 55 رن کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ موہت اوستھی دو رن بنا کر آؤٹ ہوئے، اجنکیا رہانے 19 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، شریاس آئر تین رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاردک تامورے 35 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، شمس ملانی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سن رائزرس حیدرآباد نے پیٹ کمنز کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا

شاردول ٹھاکر نے 105 گیندوں میں 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 109 رن بنائے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک ممبئی نے نو وکٹ پر 353 رن بنا لیے تھے اور تنوش کوٹیان 74 اور تشار دیشپانڈے 17 رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔تمل ناڈو کی جانب سے سائی کشور نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ سین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سندیپ واریئر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.