ETV Bharat / sports

محمد شامی اس پاکستانی کو اپنا پسندیدہ گیندباز قرار دیا - Shami favourite bowlers

محمد شامی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پسندیدہ تیز گیندباز وقار یونس اور ڈیل اسٹین ہیں جبکہ جو روٹ کو ایک ایسا بہترین بلے باز قرار دیا جو میدان کے چاروں طرف شاٹس کھیلنے کی مہارت رکھتا ہے۔

Mohammed Shami
محمد شامی (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 7, 2024, 4:44 PM IST

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیندباز محمد شامی نے پاکستان کے وقار یونس کو اپنا پسندیدہ تیز گیندباز قرار دیا ہے۔ محمد شامی نے اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وقار یونس اور ڈیل اسٹین بہت پسند ہیں۔

واضح رہے کہ وقار یونس کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے خطرناک تیز گیندبازوں میں شمار ہوتا ہے، ان کے ایک ہاتھ میں صرف چار انگلیاں تھیں اس کے باوجود وہ گیندوں کو شاندار طریقے سے سوئنگ کراتے تھے اور وکٹ نکالتے تھے۔ وقار نے 87 ٹیسٹ میں 373 اور 262 ون ڈے میچوں میں 416 وکٹیں حاصل کیں۔

وہیں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین بھی اپنی تیز رفتار اور تیز گیند بازی سے بلے بازوں کو تہس نہس کر دیتے تھے۔ ڈیل اسٹین نے 93 ٹیسٹ میں 439، 125 ون ڈے میں 196 اور 47 ٹی ٹوئنٹی میں 64 وکٹیں حاصل کیں۔

اس ویڈیو میں شامی اپنے دوسرے نام کے بارے میں بھی بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ہر کسی کا ایک دوسرا نام ہوتا تھا ، صرف ان کا ہی کوئی دوسرا نام نہیں تھا۔

اسی لیے ویراٹ کوہلی نے انہیں 'لالہ' کا عرفی نام دیا۔ اس کے علاوہ شامی نے جو روٹ کو ایک بہترین بلے باز قرار دیا۔ شامی نے کہا کہ وہ میدان کے چاروں طرف شاٹس کھیل سکتے ہیں۔

شامی نے اپنی زندگی کے سب سے یادگار لمحے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ٹیم انڈیا میں آئے تھے اور انہوں نے کرسی پر کھڑے ہو کر تقریر کی تھی۔ میں آج بھی ٹاپ بلے باز اور ٹاپ بولر کے ساتھ وہ لمحہ نہیں بھولا ہوں۔ وہ میری زندگی کا سب سے یادگار لمحہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کیا آپ نے محمد شامی کے شاندار ہیئر اسٹائل کا 'کلر لک' دیکھا

ون ڈے ورلڈ کپ میں زبردست مظاہرہ کرنے والے محمد شامی کی 34 ویں سالگرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.