ETV Bharat / sports

زخمی رضوان اور نیازی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر - Pakistan Vs New zealand t20 series - PAKISTAN VS NEW ZEALAND T20 SERIES

Mohammad Rizwan Ruled Out Of T20 Series زخمی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

زخمی رضوان اور نیازی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 25, 2024, 6:23 PM IST

کراچی:پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں دونوں کی ریڈیالوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور دونوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رضوان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا تھا۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ ایک ہفتے سے 10 دن تک میدان سے باہر رہ سکتے ہیں جب کہ نیازی اس میچ میں کسی قسم کی پریشانی میں نہیں دیکھے گئے تھے، تاہم معلوم ہوا ہے کہ ان کے پٹھوں میں بھی کھنچاؤ ہے، جس کی وجہ سے انہیں سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔

اس جوڑی کے علاوہ اعظم خان انجری کی وجہ سے پہلے ہی دستیاب نہیں ہیں۔ اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے حسیب اللہ کو اعظم کے کور کے طور پر بلایا گیا ہے، اس کے علاوہ کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاک بھارت میچ کا دھماکہ خیز پرومو جاری - T20 World Cup 2024

قابل ذکر ہے کہ دوسرے میچ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ نے تیسرے میچ میں واپسی کرتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کر دی، آخری دو میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.