ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی - Mohammad Amir - MOHAMMAD AMIR

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر نے بین الاقوامی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خود کو انتخاب کے لیے دستیاب کرایا ہے۔

Mohammad Amir
محمد عامر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 3:23 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر نے بین الاقوامی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لیے ہے۔ محمد عامر نے 2021 میں تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

تاہم، وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلتے رہے ہیں اور اب چیئرمین محسن نقوی کے تحت پی سی بی کی نئی حکومت نے انہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے پر راضی کر لیا ہے۔

محمد عامر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "میں اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھتا ہوں! زندگی ہمیں ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں کبھی کبھی ہمیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا پڑتی ہے۔ میرے اور پی سی بی کے درمیان بہت کم مثبت بات چیت ہوئی ہے جہاں انہوں نے احترام کے ساتھ مجھے یہ محسوس کرایا کہ میری ضرورت تھی اور اب بھی میں پاکستان کے لئے کھیل سکتا ہوں۔

عامر نے مزید لکھا کہ خاندان اور اپنے خیرخواہوں کے ساتھ بات چیت کے بعد میں اعلان کرتا ہوں کہ میں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انتخاب کے لیے دستیاب ہوں، میں یہ اپنے ملک کے لیے کرنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ میرے ذاتی فیصلوں سے پہلے آتا ہے۔ گرین جرسی پہننا اور اپنے ملک کی خدمت کرنا ہمیشہ سے مقدم رہا ہے، اور رہے گا۔

واضح رہے کہ عامر نے اب تک 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔ عامر اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں 2010 سے 2015 کے درمیان پانچ سال کے لیے کرکٹ سے پابندی کا شکار بھی رہے تھے اور اپنے جرم کی وجہ سے مختصر عرصے کے لیے جیل بھی گئے تھے۔

اس سے قبل عماد وسیم نے اپنا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ انھوں نے گزشتہ برس نومبر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ عماد وسیم نے پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.