حیدرآباد: امریکا کے میجر لیگ بیس بال کے ایک میچ میں ڈینی جانسن نے شاندار کارنامہ انجام دے کر ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ جینسن ایک ہی میچ میں حصہ لینے والی دونوں ٹیموں کے لیے کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
دراصل جانسن ٹورنٹو بلیو جیز کے لیے 26 جون کو بوسٹن ریڈ سوکس کے خلاف بیٹنگ کر رہے تھے لیکن جب بارش کی وجہ سے اس میچ کو جلد ہی ملتوی کر دیا گیا اور ایک ماہ بعد یعنی 27 جولائی کو جانسن کو ریڈ سوکس نے خرید لیا، جس سے اسے بارش کی وجہ سے ملتوی ہونے والے میچ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع مل گیا۔
The first player in @MLB HISTORY to play for both teams in the same game: Danny Jansen 👓 pic.twitter.com/rQHjp5dZyn
— Toronto Blue Jays (@BlueJays) August 26, 2024
اگرچہ جانسن اپنی منتقلی کے بعد سے ریڈ سوکس کے لیے بہت سے میچوں میں کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئے، لیکن بارش کے باعث ملتوی کیے گئے میچ کو جب پیر کے روز دوبارہ شروع کیا گیا تو اس میچ میں جانسن نے ٹیم میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کی اور وہ ایک میچ میں دونوں ٹیموں کے لیے کھیل کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس کے بارے میں جانسن نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میچ کے وقت کیسا ماحول رہے گا لیکن یہ مزہ آنے والا ہے، جانسن نے یہ بھی کہا کہ میں صرف اپنا سر نیچے رکھ کر کھیلنے جا رہا ہوں۔
انہوں نے آگے کہا کہ سچ پوچھیں تو جب میں نے اس کے بارے میں سنا تو مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں ایسا کرنے والا پہلا شخص ہوں گا۔ یہ کھیل ایک عرصے سے جاری ہے۔ یہ انتہائی نایاب اور حیرت انگیز ہے۔