ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے مارش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے کپتان مقرر کیا

Mitchel Marsh Will Lead Australia Against West Indies کرکٹ آسٹریلیا نے آل راؤنڈر مچل مارش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا ہے اور ڈیوڈ وارنر کو ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے مارش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے کپتان مقرر کیا
آسٹریلیا نے مارش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے کپتان مقرر کیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 24, 2024, 7:56 PM IST

سڈنی:آسٹریلیا کے باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ میشل اسٹارک اور اسٹیون اسمتھ بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں کو آئندہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر آرام دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ بھی ان دنوں میں کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب ٹیم سے الگ ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اور ایک ہی دورے پر دو ٹیسٹ میچ کھیل سکتے ہیں۔ سلیکٹرز ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ان کے آئی پی ایل کھیلنے کے بارے میں محتاط ہیں۔ اس کے علاوہ گلین میکسویل اور میتھیو ویڈ کو بھی 14 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تعلقات کا اثر: انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر کو ویزا کیوں نہیں ملا؟

سلیکٹرز نے ون ڈے سے آرام کے باوجود جوش ہیزل ووڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ ہیزل ووڈ آئی پی ایل میں نہیں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے مدنظر آئی پی ایل سے دور رہنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 فروری سے کھیلی جائے گی۔

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم: مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، جیسن بہرنڈورف، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، نیتھن ایلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، میٹ شارٹ اور ایڈم جمپا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.