نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ اب سچن کے مداح ایک بار پھر انہیں کرکٹ کے میدان پر کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔
دراصل، سابق ہندوستانی کرکٹر اس سال شروع ہونے والی انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ (آئی ایم ایل) میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کا انعقاد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیا جائے گا۔ اس لیگ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس لیگ کا خاکہ بھارت کے دو عظیم کرکٹ کھلاڑی سنیل گواسکر اور سچن تنڈولکر نے دیا ہے۔
انہوں نے اس لیگ کو اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی PMG Sports اور SPORTFIVE کے اشتراک سے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سچن کے علاوہ کئی اور لیجنڈ کرکٹرز بھی اس لیگ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
SACHIN TENDULKAR WILL BE BACK ON FIELD.
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) September 30, 2024
- Tendulkar set to feature in the inaugural edition of 'International Masters League' starting later this year.
India, Australia, South Africa, West Indies, England and Sri Lanka to participate. pic.twitter.com/7x6IczJNs1
یہ لیگ چھ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان کھیلی جائے گی۔ جس میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ اس لیگ میں ان تمام ممالک کے تجربہ کار کرکٹرز نظر آئیں گے، جنہیں دیکھنے کے لیے شائقین بے حد بے تاب ہیں۔ سنیل گواسکر کو اس لیگ کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس لیگ کے میچ ممبئی، لکھنؤ اور رائے پور میں منعقد کیے جائیں گے۔ اس لیگ کے شیڈول اور ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔