ETV Bharat / sports

لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 28 رنز سے ہرایا - IPL 2024 - IPL 2024

LSG Win By 28 Runs کوئنٹن ڈی کاک کی 81 رنز کی نصف سنچری اور اس کے بعد مینک یادو کے 14 رن پر تین وکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 15ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو 28 رنز سے شکست دے دی۔ تین میچوں میں لکھنؤ کی یہ دوسری جیت ہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 28 رنز سے ہرایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 10:37 AM IST

بنگلورو:رائل چیلنجرز بنگلورو کی وراٹ کوہلی اور فاف ڈو پلیسس کی سلامی جوڑی نے پہلے وکٹ لے کر 40 رنز جوڑتے ہوئے ٹیم کے لیے اچھی شروعات کی۔ لیکن پانچویں اوور میں پہلے وراٹ کوہلی اور پھر فاف ڈو پلیسس کا وکٹ گرنے سے بنگلورو کی اننگز لڑکھڑاگئی۔ ویرات نے 16 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 22 رنز بنائے۔

ڈو پلیسس نے 13 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ رجت پاٹیدار نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ کیمرون گرین 9، انوج راوت گیارہ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مہیپال لومرور نےٹیم کے لئے 13 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ دنیش کارتک چار اور محمد سراج 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لکھنؤ کے گیند بازوں نے بنگلور کی ٹیم کو 19.4 اوورز میں 153 رنزپر سمیٹ دیا۔

لکھنؤ کی جانب سے مینک یادو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق کو دو وکٹ ملے۔ منیمارن سدھارتھ، یش ٹھاکر اور مارکس اسٹونیس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔آج یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

لکھنؤ کی کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان کے ایل راہل نے کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں میکسویل نے ڈاگر کے ہاتھوں راہل کو کیچ آؤٹ کرایا۔ راہل نے 14 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ وہیں کوئنٹن ڈی کاک نے 56 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی اننگ کھیلی۔ نویں اوور میں سراج نے دیودت پڈیکل کو چھ رنز پر آؤٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:رام نومی کی وجہ سے آئی پی ایل کے دو میچوں کی تاریخوں میں تبدیلی - IPL Matches Rescheduled

مارکس اسٹونیس نے 15 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 24 رنز کی اننگ کھیلی۔ آیوش بدونی اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ نکولس پوران نے آخری اوورز میں شاندار بلے بازی کی اور 21 گیندوں پر ایک چوکا اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔بنگلورو کی جانب سے گلین میکسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ریس ٹوپلی، یش دیال اور محمد سراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.