پیرس: بھارتی شٹلر لکشیا سین نے پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں ڈینمارک کے عالمی نمبر 2 کے کھلاڑی وکٹر ایکسلسن سے دو سیدھے سیٹوں میں ہار گئے۔ لکشیا پہلے دونوں سیٹوں میں برتری حاصل کرنے کے باوجود 22-20 اور 21-14 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لکشیا اب بھی پیرس میں تمغہ جیت سکتے ہیں، کیونکہ وہ پیر کو کانسے کے تمغے کے لیے مقابلہ کریں گے۔
🇮🇳 Result Update: Men's Singles Badminton SF👇
— SAI Media (@Media_SAI) August 4, 2024
Lakshya Sen loses to Viktor Axelsen 0-2💔
Lakshya had remained undefeated in the Group stages and had also registered a dominating performance in the Quarters.
However, the 22-year-old lost to World no. 2 Viktor Axelsen 20-22,… pic.twitter.com/QWaMshznEM
کانسے کے تمغے کے مقابلے میں لکشیا سین ملائیشیا کے لی زی ضیاء سے مدمقابل ہوں گے۔ اس وجہ سے ان کے پاس اولمپکس میں مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن میں بھارت کے لیے پہلا تمغہ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ یہ میچ پیر کو بھارتی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی خاتون باکسر لولینا بورگوہین (75 کلوگرام) میں چین کی لی کیان سے کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد اولمپکس سے باہر ہوگئیں۔لولینا کو اپنی چینی حریف کے خلاف 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نکہت زرین کے بعد لولینا سے امید تھی کہ وہ بھارت کو باکسنگ میں تمغہ دلا سکتی ہیں۔لیکن لولینا کے ٹورنامنٹ میں شکست کے ساتھ ہی بھارت کی امیدیں اب ختم ہوگئی ہیں۔
India’s🇮🇳 sole remaining boxer🥊 at the #Paris2024Olympics Lovlina Borgohain gives it her all but fails to cross the quarterfinals hurdle in women’s 75 kg. China’s🇨🇳 Li Qian defeats her by a 4-1 split decision.
— SAI Media (@Media_SAI) August 4, 2024
Hard luck💔, well played Lovlina!👏🏻
As more #IndianAthletes get set… pic.twitter.com/FEOhaqPALA
واضح رہے کہ باکسنگ میں دو کانسے کے تمغے دیئے جاتے ہیں اور اس وجہ سے سیمی فائنل میں ہارنے والے اولمپک میں دوسرے کھیلوں کی طرح کانسے کے تمغے کا مقابلہ نہیں کھیلتے ہیں۔ یہ میچ جیتنے سے لولینا کے لیے کم از کم کانسے کا تمغہ یقینی ہو جاتا۔ لیکن اس میں بھی وہ ناکام ہوگئین۔
ٹوکیو اولمپکس میں لولینا نے 69 کلوگرام کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد وہ اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی وجیندر سنگھ اور میری کوم کے بعد صرف تیسری بھارتی باکسر بن گئیں تھیں۔