ETV Bharat / sports

نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کتنی دولت کے مالک ہیں؟ - Neeraj and Arshad Net Worth

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 14, 2024, 5:10 PM IST

پیرس اولمپکس 2024 میں سب کی نظریں جیولین تھرو ایونٹ پر تھیں۔ لیکن نیرج نے فائنل میں 89.45 میٹر کا بہترین تھرو کیا جبکہ پاکستان کے ارشد نے 92.97 میٹر کا اولمپک ریکارڈ بنا کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جس کے بعد اب ہر کوئی ان دونوں کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے انعامات اور ان کی دولے کے بارے میں جاننا کا خواہش مند ہے۔

Neeraj Chopra and Arshad Nadeem
نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم (AP PHOTO)

حیدرآباد: بھارت کے نیرج چوپڑا اور پاکستان کے ارشد ندیم 2016 سے جیولین تھرو کے مقابلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں اور ہر دفعہ نیرج چوپڑا پہلی پوزیشن حاصل کرتے تھے لیکن اس سال پیرس میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں ارشد نے نیرج کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

مقابلے سے قبل دونوں ممالک اس ایونٹ میں اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل لانے کی پیشن گوئی کر رہے تھے لیکن ارشد ندیم نے اولمپکس گیمز میں ریکارڈ ساز نیزہ پھینک کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا اور نیرج چوپڑا کو سلور میڈل سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔

پیرس اولمپکس کے بعد ارشد ندیم پر انعامات کی بارش

اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کئی ممالک اپنے اپنے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں پر کافی زیادہ انعامات کا اعلان کرتا ہے جس کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کی آمدنی میں بھی کافی زیا دہ اضافہ ہوتا ہے۔ جیسے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا پر کافی زیادہ انعامات سے نوازا گیا تھا ویسے ہی اب پاکستان کے گولڈ میڈ لسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش ہو رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارشد ندیم کو اب تک بھینس اور دیگر تحائف سمیت 30 کروڑ پاکستانی روپے سے نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں لگژری کاریں بھی تحفے میں دی جا رہی ہیں۔

ارشد ندیم کے پاس کتنی دولت ہے؟

نیرج چوپڑا کے مقابلے میں اولمپک سے پہلے ارشد ندیم کی دولت بہت کم تھی۔ کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے بھی کم ہے۔ لیکن اب جب ارشد گولڈ میڈل جیت کر وطن واپس آئے ہیں تو ان کی دولت میں مزید اضافہ ہوگا۔ کیونکہ انھیں پاکستان کی طرف سے نقد انعام دیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے امید کی جارہی ہے کہ ارشد ندیم کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ٹوکیو اولمپکس کے بعد نیرج چوپڑا پر انعامات کی بارش

پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کے لیے ابھی تک سرکاری طور پر کسی انعام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم نیرج چوپڑا کو ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ نیرج ٹوکیو کے بعد کافی مشہور ہوگئے تھے۔ شہرت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نیرج کی دولت میں بھی کافی اضافہ ہوا۔اب پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد توقع ہے کہ نیرج چوپڑا کی مالیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نیرج کو مہندرا کے چیئرمین آنند مہندرا نے چوپڑا کو ایک ذاتی گاڑی تحفہ میں دیی تھی۔ اس کے علاوہ ہریانہ کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بھارتی کھلاڑی کو 6 کروڑ روپے کا نقد انعام بھی دیا تھا۔ بائی جوس اور پنجاب حکومت سے 2 کروڑ روپئے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔ منی پور حکومت، بی سی سی آئی اور چنئی سپر کنگز نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی ایئرلائنز انڈگو کی طرف سے نیرج چوپڑا کو ایک سال کا مفت سفر کا تحفہ دیا تھا۔

نیرج چوپڑا کی دولت کتنی ہے؟

جی کیو انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، نیرج کی مجموعی مالیت 4.5 ملین ڈالر (تقریباً 37 کروڑ روپے) ہے۔ وہ اومیگا، انڈر آرمر اور دیگر ٹاپ برانڈز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ امید کی جارہی ہے کہ مستقبل میں نیرج کی دولت میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اب تک کتنے انعامات مل چکے ہیں؟

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کو انوکھی نمبر کی گاڑی بطور ہدیہ پیش کی

کون ہیں ارشد ندیم جنہوں نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.