کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع محمڈن اسپورٹنگ گراونڈ میں میزبان سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور خضرپور ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اس میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم فیورٹ تھی۔کلکتہ فٹبال لیگ کے پہلے میچ میں ملی بڑی جیت سے محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کا حوصلہ بلند تھا۔لیکن حریف ٹیم خضرپور ایف سی بھی اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل پرمحمڈن اسپورٹنگ کو سخت چیلنج دینے کے لئے پوری طرح سے تیار تھی۔
Spoils shared after an intense 90 minutes. 🤝#JaanJaanMohammedan 💪🏼#BlackAndWhiteBrigade 🤍🖤 #ILeague 🏆 #IndianFootball ⚽ #ISL #CFL2024 pic.twitter.com/r2e4glMwD7
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) July 1, 2024
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کوملا۔محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کو گول کرنے کے مواقع ملے مگر حریف ٹیم پر سبقت بنانے میں ناکام رہی۔
خضرپور ایف سی کی جانب سے بھی چند تحریکیں دیکھنے کوملیں لیکن میزبان ٹیم محمڈن کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بھر پور کوشش کے باوجود کوئی گول نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں محمڈن اسپورٹنگ کلب کے نئے ٹینٹ کا افتتاح
دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور خضرپور ایف سی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری رہا۔اس نصف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے مواقع ضائع کئے۔کھیل کے اختتام تک دونون ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر برتری بنانے کی جنگ جاری رہی۔کھیل کے اختتام تک میچ کا اسکور 0۔0 رہا اور میچ ٖڈرا پر ختم ہوا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔