ETV Bharat / sports

جارڈن اے ایف سی کپ کے فائنل میں - جارڈن جنوبی کوریا کو شکست

AFC Asian Cup 2024: جارڈن نے مضبوط ٹیموں میں سے ایک جنوبی کوریا کو دلچسپ اور سنسنی خیزپہلے سیمی فائنل میں دو صفر سے شکست دے کر اے ایف سی ایشین کپ 2024 کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔ اردن کی جیت پر عیب فٹ بال کی دنیا میں جشن کا ماحول ہے۔

جارڈن اے ایف سی کپ کے فائنل میں
جارڈن اے ایف سی کپ کے فائنل میں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 1:04 PM IST

دوحہ: قطر کے دارالحکومت دو حہ میں واقع احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے ایف سی ایشین کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں اردن اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔ پہلے سیمی فائنل میچ سے قبل جنوبی کوریا کو ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط اور خطابی دعویدار سمجھا جاتا تھا۔ سیمی فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کی ٹیم نے اسی انداز میں شروعات کی۔

جنوبی کوریا نے جارحانہ انداز میں کھیل کی شروعات کی۔اردن نے جوابی حملہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی۔اردن کے کھلاڑیوں کی جانب سے پے درپے حملوں کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم میں دفاعی رخ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی بھر پور کوششوں کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور 0۔0 رہا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں جانب سے پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، فائنل نیو جرسی میں کھیلا جائے گا

کھیل کے 53 ویں منٹ ہر اذان النعمت نے گول کرکے اردن کی ٹیم کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ ایک صفر کے خسارے کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم نے اپنے حملے میں مزید تیزی لائی لیکن اردن کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔ کھیل کے 66 ویں منٹ پر موسیٰ التعماری نے گول کرکے اردن کی سبقت کو 0۔2 کردیا۔ برتری دگنی ہونے کے بعد اردن کے کھلاڑیوں کی جانب سے جنوبی کوریا پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔پہلے سیمی فائنل میں اردن نے جنوبی کوریا کو دو صفر سے شکست دے کر پہلی مرتبہ اے ایف سی ایشین کپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اے ایف سی ایشین کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان قطر اور ایران کی ٹیمیں آج شام آمنے سامنے ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.