ETV Bharat / sports

ایشانت شرما کو لمبے بالوں کے لیے جرمانہ بھی بھرنا پڑا - Ishant Sharma Birthday - ISHANT SHARMA BIRTHDAY

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز ایشانت شرما آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم آج ایشانت شرما کے بارے میں ایک ایسی اسٹوری کے بارے میں بتانے والے ہیں جس سے ایشانت سب سے زیادہ پیار کرتے تھے اور اس کے لیے وہ جرمانہ بھی ادا کرتے تھے۔

ISHANT SHARMA
ایشانت شرما (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 2, 2024, 3:38 PM IST

Updated : Sep 2, 2024, 4:12 PM IST

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیزگیندباز ایشانت شرما آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس کھلاڑی نے کئی اہم مواقع خاص طور پر چیمپیئن ٹرافی 2013 میں بھارتی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے ڈیبیو میچ میں ایشانت نے اپنی بولنگ سے رکی پونٹنگ جیسے بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔

انٹرنیشل کرکٹ میں قدم رکھنے کے وقت ایشانت شرما لمبے لمبے بال رکھتے تھے اور ان کو کمبے بال رکھنے کا بھی کافی شوق تھا۔ لیکن حالیہ دنوں میں ایشانت بولنگ کے دوران عجیب و غریب چہرے بنانے کے لیے مشہور ہوگئے ہیں۔

لیکن اس کھلاڑی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہیں اسکول کے زمانے سے ہی لمبے بال رکھنے کا شوق تھا اور کئی بار انہیں اس کی وجہ سے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس تعلق سے ایشانت شرما نے خود ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اسکول کے وائس پرنسپل نے انھیں لمبے بال رکھنے کی سزا دی تھی۔ انھوں انتڑویو میں کہا کہ ایک مرتبہ جب میں اسکول میں تھا اور اس وقت میں انڈر 19 کرکٹ کھیل چکا تھا، تو میرے نائب پرنسپل نے لمبے بالوں والے طلبہ کو آگے آنے کو کہا لیکن میں خاموشی سے پیچھے کھڑا رہا لیکن میرا قد سب سے لمبا تھا۔

جس کی وجہ سے وائس پرنسپل نے میرے بال پکڑے اور مجھے گھسیٹتے ہوئے جائے گراونڈ میں لے گئے۔ لیکن اس کے بعد بھی میں نے اپنے بال نہیں کٹوائے۔

اس کے علاوہ ایشانت شرما نے بھارتی انڈر 19 سیریز کے دوران پیش آنے والے ایک اور واقعے کے بارے میں بتایا کہ اس وقت لالو (لال چند راجپوت) صاحب ہمارے کوچ تھے۔

انھوں نے نیوزی لینڈ میں مجھ سے کہا کہ ایشانت، اب تمہارا فیشن بہت ہوگیا، تم یہاں ماڈلنگ کرنے نہیں آئے ہو، اب تم کو اپنے بال کٹوانے ہوں گے اور اگر نہیں کٹوائے تو پھر تم کو 100 ڈالر میچ فیس بطور جرمانہ ادا کرنی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوچ نے اس وقت سختی سے کہا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے بال لمبے نہیں ہوں گے۔ انھوں نے خاص طور پر مجھ سے بال کٹوانے کے لیے کہا تھا۔ ایک بار میں اپنے بال کٹوانے کے لیے سیلون بھی گیا لیکن اس وقت سیلون بند تھا لیکن دوبارہ میں نہیں گیا اور پھر مجھے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ میں نے ان سے کہا کہ میں جرمانہ ادا کروں گا۔

واضح رہے کہ ایشانت شرما نے 105 ٹیسٹ، 80 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔ مجموعی طور پر ان کے نام 434 وکٹیں ہیں۔ جس میں ٹیسٹ میں 311، ون ڈے میں 115 اور ٹی 20 میں 8 وکٹیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایشانت شرما ٹسٹ کرکٹ میں 100 ٹسٹ کھیلنے والے 11 ویں بھارتی کھلاڑی

Last Updated : Sep 2, 2024, 4:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.