ETV Bharat / sports

ممبئی کی مسلسل دوسری شکست اور ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر اٹھتے سوالات - Hardik Pandya captaincy - HARDIK PANDYA CAPTAINCY

ممبئی انڈیئنز کی کپتانی کو لے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔ حیدرآباد کے خلاف میچ کے دوران ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھی سوال کیا کہ دنیا کے نمبر ایک گیندباز کا استعمال دیر سے کیوں کیا گیا۔

Irfan Pathan questions over Hardik Pandya's captaincy in IPL 2024
ممبئی کی مسلسل دوسری شکست اور ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر اٹھتے سوالات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 3:25 PM IST

حیدرآباد: ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کے جسپریت بمراہ کو حیدرآباد کے خلاف 13ویں اوور تک صرف ایک اوور کرانے کی ہر طرف تنقید کی جارہی ہے۔

حیدرآباد نے ممبئی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

پاور پلے میں ایک اوور کرنے کے بعد بمراہ کو 13ویں اوور میں دوبارہ گیند کرنے کے لیے بلایا گیا۔ اس وقت تک سن رائزرز نے اسکور بورڈ پر تین وکٹ پر 173 کا مضبوط اسکور بنا لیا تھا، جہاں سے وہ اپنے اسکور میں تیزی لانے کے لیے مضبوط پوزیشن میں تھے۔

بمراہ نے اس ہائی اسکورنگ میچ میں چار اوورز میں محض 36 رنز دیے، اس حساب سے انھوں نے فی اوور 9 رنز کے اکانومی کے ساتھ ممبئی کے لیے سب سے زیادہ کفایتی گیندباز بھی رہے۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پانڈیا کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ہاردک پانڈیا کی کپتانی بہت ہی معمولی رہی ہے۔ جب گیند بازوں کی پٹائی ہو رہی تھی تو بمراہ کو زیادہ دیر تک گیندبازی سے دور رکھنا میری سمجھ سے بالاتر تھا۔ اس کے علاوہ پٹھان نے ہاردک کی بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ بھی تنقید کی۔

پٹھان نے ایکس پر ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ اگر پوری ٹیم 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیل رہی ہے تو کپتان 120 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ نہیں کر سکتا۔

کرکٹ لائیو شو میں اسٹار اسپورٹس سے پانڈیا کی حکمت عملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ وہ میچ میں ممبئی کی بولنگ میں تبدیلی سے حیران ہیں۔

اسمتھ نے کہا کہ ممبئی کے لیے پہلی اننگز میں ان کی گیند بازی میں کچھ تبدیلیوں سے میں حیران تھا۔ بمراہ نے میچ میں چوتھا اوور کیا اور انھوں نے صرف 5 رنز خرچ کیے، اس کے بعد پھر 13ویں اوور تک ہم نے انہیں دوبارہ نہیں دیکھا اور اس وقت حیدرآباد کا اسکور 173 رنز تک پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب تمام گیندبازوں کی پٹائی ہو رہی ہو تو آپ کو اس وقت کچھ وکٹیں لینے کے لیے اپنے بہترین باؤلر کی ضرورت ہوتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جب ہاردک اسے 13ویں اوور میں واپس لائے تو موقع ختم ہو چکا تھا۔

اسمتھ نے مزید کہا کہ اگر بمراہ کو پہلے ہی استعمال کیا جاتا تو حیدرآباد کو 240 تک میں روکا جاسکتا تھا اور شاید وہ اس ہدف کو حاصل بھی کرلیتے۔ تو میں حیران تھا کہ اس نے 13ویں اوور تک صرف ایک اوور پھینکا۔

اسمتھ نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین حد تک سپاٹ وکٹ تھی، ہم نے اب تک ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، اس لیے آپ کو کچھ کریڈٹ بلے بازوں کو بھی دینا ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہاردک نے کچھ غلط فیصلے بھی کیے، میرا مطلب ہے کہ آپ دنیا کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک کو شروع میں صرف ایک اوور نہیں کروا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی کو حیدرآباد کی 31 رنوں سے شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.