ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کی تاریخ کے 5 لمبے چھکے، فہرست میں اس گیندباز کا نام دوسرے نمبر پر - IPL 2024

Longest Six in IPL انڈین پریمیئر لیگ کے 2023 ایڈیشن میں مجموعی طور پر 1,124 چھکے لگے تھے جو ٹورنامنٹ کی 16 سالہ تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ 1000 چھکوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

Longest Six in IPL history
آئی پی ایل کی تاریخ کے 5 لمبے چھکے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 4:11 PM IST

حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے آغاز میں صرف ایک دن باقی ہے۔ کرکٹ کے شائقین 22 مارچ سے شروع ہونے والے کرکٹ کے اس تہوار کا انتظار کر رہے ہیں۔ پہلا میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیکن آج ہم آپ کو آئی پی ایل کی تاریخ کے پانچ طویل ترین چھکوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

آئی پی ایل میں چھکوں اور چوکوں کی کافی زیادہ بارش ہوتی ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے ایڈیشن میں پورے ٹورنامنٹ میں کل 1,124 چھکے لگے تھے۔ جو ٹورنامنٹ کی 16 سالہ تاریخ میں صرف دوسری بار ہے کہ اس نے 1000 چھکوں کا سنگ میل عبور کیا۔

گزشتہ سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس 36 چھکوں کے ساتھ سرفہرست تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے 2023 کے آئی پی ایل میں 115 میٹر کا لمبا چھکا مار کر سیزن کے طویل ترین چھکے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

آئی پی ایل کی تاریخ کے پانچ لمبے چھکے:

  • ایلبی مورکل

آئی پی ایل کی تاریخ میں طویل ترین چھکے لگانے کا ریکارڈ ایلبی مورکل کے نام ہے۔ جنوبی افریقہ کے اس بلے باز نے چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے سال 2008 میں 125 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔ جسے انہوں نے ڈکن کے چارجرز کے اسپنر پرگیان اوجھا کی گیند پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

  • پروین کمار

آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا طویل ترین چھکا پروین کمار کے نام ہے، پروین کمار نے سال 2011 میں 124 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔ جبکہ پروین کمار ایک گیند باز ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر پروین کمار نے پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینز کے گیندباز لاستھ ملنگا کی گیند پر اتنا لمبا چھکا مارا تھا۔

  • ایڈم گلکرسٹ

آئی پی ایل کی تاریخ کا تیسرا طویل ترین چھکا آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کے نام ہے۔ گلکرسٹ نے 2011 میں ہی 122 میٹر لمبا چھکا لگایا تھا۔

  • رابن اتھپا

بھارتی ٹیم کے بلے باز رابن اتھپا نے آئی پی ایل کی تاریخ میں چوتھا سب سے طویل چھکا لگایا ہے۔ 2012 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلتے ہوئے اتھپا نے 120 میٹر کا چھکا لگایا جو آئی پی ایل کی تاریخ کا چوتھا طویل ترین چھکا بن گیا۔

  • کرس گیل

آئی پی ایل کی تاریخ کا پانچواں طویل ترین چھکا کرس گیل کے نام ہے۔ ویسٹ انڈیز کے اس کرکٹر نے بنگلور کے لیے کھیلتے ہوئے 2013 میں 119 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔کرس گیل کے پاس آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 657 چھکے لگانے کا بھی ریکارڈ ہے جبکہ روہت شرما 557 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی کون ہیں؟

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.