ETV Bharat / sports

جوس بٹلر سمیت انگلینڈ کے دیگر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے وطن واپس - Jos Buttler leaves IPL 2024 - JOS BUTTLER LEAVES IPL 2024

انگلینڈ کے کپتان اور دھماکہ خیز بلے باز جوس بٹلر انڈین پریمیئر لیگ کے 17ویں سیزن کے بقیہ میچز میں دستیاب نہیں رہے گے، کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں اور پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔

Jos Buttler
جوس بٹلر (آئی اے این ایس)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 8:39 PM IST

حیدرآباد: راجستھان رائلز کی ٹیم کو پلے آف سے پہلے ہی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے خطرناک سلامی بلے باز جوس بٹلر اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔ راجستھان رائلز نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کر کے بٹلر کے انگلینڈ واپس جانے کے بارے میں جانکاری دی۔

بعد میں آر سی بی نے بھی انسٹاگرام پر یہ اعلان کیا کہ ول جیکس اور ریس ٹوپلی برطانیہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے بھی جلد بھارت چھوڑنے کی امید ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معین علی، جونی بیئرسٹو، سیم کرن اور فل سالٹ کی بھی اگلے چند دنوں میں وطن واپسی ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ جوس بٹلر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کے پیش نظر اپنے ملک واپس آگئے ہیں۔ بٹلر کی کپتانی میں انگلینڈ اپنے گھر پر 22 مئی سے شروع ہونے والی پاکستان کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے جا رہا ہے۔ ایسے میں بٹلر اپنے ملک کے لیے اپنا فرض پورا کرنے کے لیے اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔

راجستھان رائلز کی ٹیم کا پلے آف میں پہنچنا تقریباً طے ہے۔ ایسی صورت حال میں راجستھان رائلز کو ناک آؤٹ میچوں سے پہلے بٹلر کی وطن واپسی راجستھان کے لیے بڑا خسارہ ہے۔

بٹلر یشسوی جیسوال کے ساتھ ٹیم کی اننگز شروع کرتے تھے اب ان کی جگہ کون اننگز شروع کرے گا یہ ایک بڑا سوال ہے۔ کیونکہ ٹیم کے پاس اوپننگ کا کوئی اور مضبوط آپشن نظر نہیں آتا۔ ایسے میں جوس بٹلر کا بڑے میچوں سے قبل ٹیم میں نہ ہونا راجستان کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

آئی پی ایل 2024 کے اس سیزن میں جوس بٹلر نے راجستھان کے لیے 11 میچوں میں 2 سنچریوں کی مدد سے 359 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا سب سے زیادہ اسکور 107 رنز ناٹ آوٹ رہا ہے اور ان کے بلے سے 36 چوکے اور 12 چھکے بھی نکلے ہیں۔

بٹلر کی مضبوط کارکردگی کی بنیاد پر راجستھان نے اب تک 12 میچوں میں 8 جیت اور 4 ہار کے ساتھ 16 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.