حیدرآباد: آئی پی ایل 2024 کے اپنے آخری میچ میں بنگلورو نے چنئی کو شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یش دیال نے اس جیت میں آر سی بی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف 2 اہم وکٹیں حاصل کیں بلکہ ہائی پریشر والے میچ میں اننگز کا 20 واں اوور بھی کرایا، جس میں چنئی کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے 1 اوور میں 17 رنز درکار تھے اور سامنے ایم ایس دھونی اور رویندرا جڈیجہ بیٹنگ کر رہے تھے۔
ایم ایس دھونی نے اپنے آخری اوور کی پہلی گیند پر یش دیال کو چھکا بھی لگا دیا تھا۔ اس چھکے کے بعد بھی دیال نے اپنا حوصلہ نہیں کھویا اور دوسری گیند پر ایم ایس دھونی کو کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد یش دیال نے پورے اوور میں صرف 1 رن دیا اور سی ایس کے کو 200 سے کم کے اسکور پر روک دیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دیے اور ڈیرل مچل اور ایم ایس دھونی کی دو اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ان کی کارکردگی کے بعد کپتان ڈو پلیسس نے اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ان کے نام کیا۔ پلیسس کو 58 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فاف ڈو پلیسس نے کہا، 'میں اپنا یہ ایوارڈ یش دیال کو وقف کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ اس ہدف گیلی گیند سے دفاع کرنا آسان نہیں تھا۔
پچھلے سال 2023 میں رنکو سنگھ نے یش دیاس پر 5 چھکے لگائے تھے جس کی وجہ سے لکھنؤ سپر جائنٹس اہم میچ ہار گیا تھا۔ اس کے بعد لکھنؤ نے انہیں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں بنایا اور ٹیم سے باہر کر دیا۔ اس سال آر سی بی نے انہیں 5 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا تھا۔ یش دیال اس سال اب تک 15 وکٹیں لے چکے ہیں۔