ETV Bharat / sports

دھونی کا 110 میٹر لمبا چھکا آر سی بی کی جیت کا سبب بن گیا: دنیش کارتک - Karthik On Dhoni Six - KARTHIK ON DHONI SIX

رائل چیلنجرز بنگلور گزشتہ میچ میں چنئی کو شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔ آر سی بی کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے دھونی کے 110 میٹر لمبے چھکے کو بنگلورو کی جیت کی وجہ قرار دیا ہے۔

IPL 2024: Dhoni 110m six outside the ground was the best thing to happen says Dinesh Karthik
دھونی کا 110 میٹر لمبا چھکا آر سی بی کی جیت کا سبب بن گیا: دنیش کارتک (Getty Images & IANS)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 19, 2024, 4:51 PM IST

حیدرآباد: آئی پی ایل 2024 میں سی ایس کے کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ ہفتہ کی رات دیر گئے رائل چیلنجرز بنگلور نے آخری اوور میں چنئی کو شکست دے کر چھٹا آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کا خواب توڑ دیا۔ پانچ بار کے چیمپئن سی ایس کے پر آر سی بی کی 27 رنز کی جیت کے بعد وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے انکشاف کیا کہ کس طرح ایم ایس دھونی کے چھکے آر سی بی کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

فاف ڈو پلیسس کی ٹیم کے لیے پلے آف میں پہنچنا ایک خواب کی تکمیل کے مترادف ہے کیونکہ سیزن میں اس ٹیم کی حالت دیکھ کر شاید ہی کسی نے سوچا ہو گا کہ یہ ٹیم ٹاپ 4 تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

سیزن کے پہلے ہاف کے دوران پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے رہنے والی ٹیم نے دوسرے ہاف میں بلے، گیند اور میدان میں زبردست مظاہرہ کیا اور لگاتار چھ میچ جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے سی ایس کے کو آخری اوور میں 17 رنز درکار تھے اور ایم ایس دھونی اسٹرائیک پر تھے جن سے تمام گیند باز ڈرتے ہیں۔

آر سی بی نے یش دیال پر اعتماد ظاہر کیا۔ تاہم ماہی نے پہلی ہی گیند پر 110 میٹر لمبا چھکا بھی لگا دیا۔ یہ چھکا نہ صرف باؤنڈری پار کر گیا بلکہ اسٹیڈیئم کے باہر چلا گیا۔ یہ وہ لمحہ تھا جس نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ کارتک کے مطابق گیند کھو جانے اور گیند بازوں کو نئی گیندیں دینے سے ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد ملی۔

میچ کے بعد دنیش کارتک نے کہا، 'آر سی بی کے لیے سب سے اچھی بات یہ تھی کہ ایم ایس دھونی نے آخری اوور میں گراؤنڈ کے باہر چھکا مار دیا۔ اس کی وجہ سے ہمیں نئی ​​گیند ملی اور پھر بولنگ کرنا آسان ہوگیا۔گیند کو تبدیل کرنے کے بعد دھونی اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ جس کی وجہ سے میچ مکمل طور پر آر سی بی کے پلڑے میں چلاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

آر سی بی نے سی ایس کے کو شکست دے کر پلے آف میں بنائی جگہ

لگاتار چھ میچ جیت کر بنگلورو کی پلے آف میں رائل انٹری

ڈو پلیسس نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ یش دیال کے نام کیوں کیا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.