ETV Bharat / sports

ہندوستانی ٹیم انگلینڈ پر جوابی حملے کے لیے تیار - ہندوستانی ٹیم انگلینڈ پر جوابی حملے

India Vs England 2nd Test روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم حیدرآباد ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں جوابی حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستانی ٹیم انگلینڈ پر جوابی حملے کے لیے تیار

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 1, 2024, 5:44 PM IST

Updated : Feb 1, 2024, 9:39 PM IST

وشاکھاپٹنم: ہندوستانی بلے بازوں نے انگلینڈ کے اسپنرز سے نمٹنے کے لیے تیاری کر لی ہے اور اس کے لیے گزشتہ دنوں ہندوستانی بلے بازوں نے روایتی شاٹس کے ساتھ ساتھ سوئپ شاٹس اور ریورس سویپ شاٹس کھیلنے کی بھرپور پریکٹس کی۔

میزبان ٹیم پہلے ہی وراٹ کوہلی کی کمی محسوس کر رہی ہے اور اب رویندر جڈیجہ اور کے ایل راہل کے بھی باہرہونے سے ان کی بیٹنگ لائن اپ میں بڑا خلا آگیا ہے۔ تاہم، اس سے رجت پاٹیدار، سرفراز خان اور واشنگٹن سندر کو یہاں اپنی شناخت بنانے کا موقع ملتا ہے۔ ایسے میں کھلاڑیوں کی انجری سے جوجھ رہی ہندوستانی ٹیم کو ایک مثال پیش کرنی ہوگی۔

خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کر رہے شریاس ائیر اور شبمن گل پر بھی دباؤ ہے۔ دونوں بلے بازوں کو صبر آزما کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ روہت کو اپنی اننگ کو میچ جیتنے والی اننگ میں تبدیل کرنا ہوگا۔ روہت شرما چار ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے سے 200 رنز دور ہیں اور شائقین پر امید ہیں کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے اور اپنے انداز میں تاریخی مقام حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، شیعیب بشیر ٹیسٹ ڈیبو کے لیے تیار

دوسرے ٹیسٹ کے لیے ہندوستان کی پوری ٹیم کے پاس مجموعی طورپر 10702 ٹیسٹ رنز ہیں جب کہ اکیلے جو روٹ کے نام 11447 ٹیسٹ رنز ہیں۔ اس لیے توقع ہے کہ تمام ناقدین اس ہندوستانی بیٹنگ یونٹ پر نظر رکھیں گے۔ ہندوستان اس سے پہلے بھی وشاکھاپٹنم میں دو ٹیسٹ کھیل چکا ہے اور وہاں اس کا شاندار ریکارڈ رہا ہے، لیکن پہلا ٹیسٹ جیت کر انگلینڈ کی پرجوش ٹیم ہندوستان کے گھریلو غلبہ کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔ ہندوستانی شائقین کو امید ہے کہ ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر اپنی پرانی کارکردگی کو دہرائے گی اور سیریز برابر کرے گی۔

یواین آئی

Last Updated : Feb 1, 2024, 9:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.