حیدرآباد: تیز گیند باز محمد سراج، جو ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی چمپئن ٹیم انڈیا کا حصہ تھے، نے منگل کو تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے شائستگی سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے سراج کو ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے سراج الحق کو شال پہنا کر اعزاز بھی دیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ کے وزیراعلی نے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو مکان کی زمین اور سرکاری ملازمت دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو حیدرآباد کے قرب و جوار میں مکان کے لئے جگہ تلاش کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلی نے محمد سراج کو سرکاری ملازمت بھی فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے۔
#WATCH | Hyderabad: Telangana CM Revanth Reddy met Cricketer Mohammed Siraj and felicitated him following the team India's T20 World Cup win
— ANI (@ANI) July 9, 2024
(Video source - Telangana CMO) pic.twitter.com/cPykl32HpX
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ٹیم انڈیا کی تاریخی ٹی20 ورلڈ کپ جیت پر مقامی کھلاڑی سراج کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر سراج نے وزیراعلیٰ ریڈی کو ٹیم انڈیا کی جرسی پیش کی۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے تجربات وزیراعلیٰ کے ساتھ شیئر کئے۔ آپ کو بتا دیں کہ جب سراج کچھ دن پہلے حیدرآباد پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ایئرپورٹ سے مہندی پٹنم تک فتح پریڈ نکالی گئی۔
وزیر اعلیٰ کی میٹنگ کے دوران وزیر پونگولیٹی سری نواس ریڈی، کوماتیریڈی وینکٹ ریڈی اور سابق کرکٹر اظہر الدین بھی موجود تھے۔ وزراء نے بھی سراج کو مبارکباد دی۔ ریونت ریڈی نے کھلاڑیوں کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں محمد سراج کا والہانہ استقبال، جلوس فتح کا اہتمام
اس سے قبل محمد سراج نے ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ ہندوستان پہنچنے کے بعد پی ایم مودی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے ممبئی میں ٹیم انڈیا کی فتح پریڈ میں حصہ لیا۔ دائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل 3 میچ کھیلے اور ایک وکٹ اپنے نام کی۔