ETV Bharat / sports

محمد شامی کے ٹخنے کی کامیاب سرجری - Team India

Mohammad Shami Heel Surgery بھارت کے تجربہ کار تیز گیندباز محمد شامی ٹخنے کی کامیاب سرجری کے بعد آئی پی ایل 2024 کے پورے سیزن سے باہر ہو چکے ہیں۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ شامی آئی پی ایل میں نہیں کھیل سکیں گے۔

محمد شامی کے ٹخنے کی کامیاب سرجری
محمد شامی کے ٹخنے کی کامیاب سرجری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 12:34 PM IST

Updated : Feb 27, 2024, 8:21 PM IST

حیدرآباد: محمد شامی نے ٹخنے کی انجری کے ساتھ گزشتہ سال پورا ورلڈ کپ کھیلا۔ تب سے ارجن ایوارڈ یافتہ بھارتی تیز گیند باز کرکٹ سے باہر ہیں۔ حال ہی میں بی سی سی آئی نے کہا کہ شامی آئی پی ایل میں نہیں کھیل سکیں گے۔ اب شامی کے زخمی ٹخنے کی سرجری ہوئی ہے۔

بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بالر محمد شامی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات کامیاب سرجری کا اعلان کیا۔ وہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محمد شامی نے کہا کہ سرجری کامیاب ہونے کے باوجود انہیں مکمل فٹ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ میرے ٹخنے کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

فاسٹ بالر محمد شامی کی سرجری کی خبریں کئی ماہ سے گردش کر رہی تھیں۔ سرجری کب اور کہاں ہوگی اس کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا۔ چند دنوں قبل بھارت کے بلے باز سوریہ کمار یادو کی لندن کے ہسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہی محمد شامی کے ٹخنے کی سرجری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی کرکٹ بورڈ نے بتایا تھا کہ محمد شامی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے لیے نہیں کھیلیں گے۔ اس کے بعد بورڈ نے فاسٹ بالر کو سرجری کے لیے لندن بھیج دیا۔

واضح رہے کہ اگرچہ انہیں دسمبر جنوری میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ابتدائی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ اس انجری کے باعث باہر ہو گئے تھے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ محمد شامی نے ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے 7 میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کے لیے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بھی بن گئے تھے۔ اس دوران شامی کو ایڑی میں کافی زیادہ تکلیف ہوئی لیکن درد کے باوجود اس چیمپئن بولر نے ٹورنامنٹ میں کھیلنا جاری رکھا۔ شامی کو بولنگ کے دوران اپنے پیر کے لینڈنگ میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے اسے چھپا کر رکھا تھا اور بھارت کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد شامی انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر

محمد شامی کو ارجن ایوارڈ جبکہ بیڈمنٹن جوڑی کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا

Last Updated : Feb 27, 2024, 8:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.