نئی دہلی: بھارت نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی سیریز جاری ہے، اس درمیان بھارتی کرکٹر سرفراز خان کے گھر میں خوشی کا سماں ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے سرفراز کی اہلیہ رومانہ ظہور نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ سرفراز نے اپنے بیٹے کو گود میں لیے تصویر شیئر کی ہے۔
یہ جانکاری سرفراز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی ہے۔ ان کی اہلیہ کو آخری بار سرفراز کے ڈیبیو کے دوران میدان میں دیکھا گیا تھا جب وہ اپنے شوہر کو چیئر کرتے ہوئے دیکھی گئی تھیں۔ اس میچ میں سرفراز نے شاندار بلے بازی کی اور دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں سنچری بنانے کے بعد یہ خبر سرفراز خان کے لیے بے پناہ خوشی کا باعث ہے۔ سرفراز نے کیویز کے خلاف رنز کی ضرورت کے وقت 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارت کو مشکل صورتحال سے بچا لیا تھا۔ تاہم ٹیم انڈیا یہ میچ نہیں جیت سکی۔
سرفراز نے اس سے قبل ایرانی کپ میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ سرفراز کے بھائی مشیر خان حادثے کی وجہ سے لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں نہیں کھیل سکے تھے۔ ایسے میں انہوں نے ڈبل سنچری بنا کر اپنے بھائی کی کوتاہیوں کو پورا کیا۔