ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی، میڈل میں کس ملک نے ماری بازی؟ - Indian athletes in Paris Olympics

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 12, 2024, 5:22 PM IST

دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کا ایونٹ پیرس اولمپکس 2024 اتوار کے روز اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ جہاں 206 ملک کے دس ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں بھارت کے 117 کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ میڈل ٹیلی کی فہرست میں ٹاپ کرنے والے امریکہ، چین اور جاپان کے برعکس بھارت نے اس ایونٹ میں کس طرح کا مظاہرہ کیا؟

Indian athletes in Paris Olympics
پیرس اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی (Etv Bharat)

حیدرآباد: اتوار کو اختتامی تقریب کے ساتھ ہی کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ اولمپکس 2024 اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ تماشائیوں کی حاضری، کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور میڈل جیتنے کے لحاظ سے یہ ایک ریکارڈ ساز ایونٹ رہا ہے۔ لہذا جیسے اولمپکس گیمز کا اختتام ہوا، آئیے تمغوں کی تعداد پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کس ملک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس میں بھارت کہاں کھڑا ہے۔

بھارتی ہاکی ٹیم
بھارتی ہاکی ٹیم (etv bharat)

بھارت کے لیے یہ ایونٹ زیادہ یادگار نہیں رہا کیونکہ کم از کم چھ کھلاڑی چوتھے نمبر پر رہنے کی وجہ سے تمغے سے محروم ہو گئے اور صرف چھ ایونٹ میں بھارت کو میڈل مل سکا۔ نیرج چوپڑا کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا جب پاکستان کے ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کے تھرو کے ساتھ اپنی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ ونیش پھوگاٹ کا خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ سے نااہل ہونا دل کو توڑنے سے کم نہیں تھا۔ ونیش پھوگاٹ کا معاملہ ابھی بھی کھیلوں کی ثالثی عدالت (سی اے ایس) میں ہے۔ اگر یہاں سے ونیش کے حق میں فیصلہ آجاتا ہے تو تمغوں کی تعداد سات ہوجائے گی۔

پیرس اولمپکس میں 117 بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال پیرس گیمز میں 117 بھارتی کھلاڑیوں کے دستے نے تمغوں کے لیے مقابلہ کیا تھا۔ لیکن صرف چھ میڈل ہی جیت سکا۔ جس میں منو بھاکر نے بھارت کے لیے پہلا کانسے کا تمغہ حاصل کیا اور اولمپک شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں۔

نیرج چوپڑا
نیرج چوپڑا (etv bharat)

اس کے بعد انھوں نے ایک ہی اولمپک ایڈیشن میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی بن کر تاریخ رقم کی، منو بھاکر نے سربجوت سنگھ کے ساتھ مکسڈ ٹیم 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ سربجوت کے ساتھ اس کا تمغہ بھی شوٹنگ میں ملک کا پہلا ٹیم میڈل تھا۔ سوپنل کوسالے نے شوٹنگ میں تیسرا تمغہ دلایا، یہ 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشنز میں بھارت کا پہلا تمغہ تھا۔

بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے پیرس میں کانسے کا تمغہ حاصل کرکے اپنی ٹوکیو اولمپکس کی کامیابی کو دہرایا۔ نیرج چوپڑا نے لگاتار دوسرے اولمپک کے جیولین تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتا اور بھارت کے سب سے کامیاب انفرادی اولمپیئن بن گئے۔ امان سہراوت نے اس تعداد میں اضافہ کیا اور وہ کانسے کے تمغے کے ساتھ بھارت کے سب سے کم عمر اولمپک میڈلسٹ بن گئے۔

منو بھاکر اور سربجوت سنگھ
منو بھاکر اور سربجوت سنگھ (etv bharat)

چھ کھلاڑیوں نے چوتھی پوزیشن حاصل کی

بھارت کے چھ کھلاڑی تمغے سے محروم رہے کیونکہ یہ ایتھلیٹس اپنے ایونٹس میں چوتھے نمبر پر رہے، جن میں بیڈمنٹن میں لکشیا سین، ویٹ لفٹنگ میں میرا بائی چانو، شوٹنگ میں ارجن ببوتا اور شوٹنگ میں ہی منو بھاکر، جو اس اولمپکس میں تیسرا تمغہ حاصل کرنے کے قریب تھیں، شوٹنگ ٹیم ایونٹ میں اننت جیت اور مہیشوری کی ٹیم جبکہ دھیرج بومادیوارا اور انکیتا بھکت کی مخلوط ٹیم تیر اندازی کی جوڑی بھارت کے لیے کوئی تمغہ نہیں جیت سکی اور کانسے کے تمغے کا مقابلہ ہار گئی۔

سوپنل کسالے
سوپنل کسالے (etv bharat)

اس کے علاوہ وہ کھلاڑی جن سے بھارت کو تمغے کی امید تھی لیکن وہ سب شکست کھا گئے، جن میں شٹلر جوڑی ستوک سائراج رینکیریڈی-چراگ شیٹی، دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو، ملٹی ٹائم اولمپیئن آرچر دیپیکا کماری، باکسر نکہت زرین اور ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین قابل ذکر ہیں۔

میڈل کے معاملے میں کس ملک نے بازی ماری؟

پیرس اولمپکس میں امریکہ نے اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھا اور اتوار کو 40 گولڈ میڈلز، 44 سلور اور 42 کانسے کے تمغوں سمیت کل 126 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیلی میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ چین نے بھی مجموعی طور پر 91 تمغے جیتے جس میں 40 گولڈ، 27 چاندی، اور 24 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

تیسرا مقام جاپان نے حاصل کیا جس نے 20 طلائی، 12 چاندی اور 13 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے جو کہ کل 45 تمغے بنتے ہیں جب کہ بھارت میڈل ٹیلی میں 71 ویں نمبر پر رہا، جس میں ایک چاندی کا تمغہ اور پانچ کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ بھارت کی اب تک کی سب سے بہترین اولمپک کارکردگی ٹوکیو 2020 میں سامنے آئی، جہاں ملک نے ایک سونے سمیت سات تمغے جیتے تھے۔

اس ایڈیشن میں بھارتی دستے نے 2012 کے لندن اولمپکس میں جیتنے والے تمغوں کی تعداد چھ کی گنتی کے ساتھ برابر کر دی۔تاہم لندن میں بھارتی کھلاڑیوں نے دو چاندی اور چار کانسے کے تمغے جیتے تھے، لیکن پیرس میں وہ صرف ایک چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہے۔

امن سہراوت
امن سہراوت (etv bharat)

اولمپک میں بھارت کی کارکردگی

بھارت 1990 سے اولمپکس میں حصہ لے رہا ہے۔ بھارتی کھلاڑی اب تک کل 25 اولمپک کھیلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس کے بعد سے اب تک ملک کے حصے میں صرف 41 تمغے آئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران بھارت نے صرف 10 طلائی تمغے جیتے ہیں جن میں سے ہبھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے 8 طلائی تمغے جیتے ہیں۔ بھارت کے لیے صرف دو کھلاڑیوں نے انفرادی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

منو بھاکر
منو بھاکر (etv bharat)

گزشتہ 24 برسوں میں بھارت نے کتنے گولڈ میڈل جیتے ہیں؟

بھارت نے گزشتہ 24 برسوں میں صرف 2 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔جو اس نے 2000 سے 2024 تک کے اولمپکس میں انجام دیا ہے۔ 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں شوٹر ابھینو برندا نے گولڈ میڈل جیتا تھا اور پھر 12 سال بعد نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جیولین تھرو میں ملک کو گولڈ میڈل دلایا۔ اس سے قبل بھارتی ہاکی ٹیم نے 1980 کے ماسکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ بھارت پچھلے 44 سالوں میں صرف 3 گولڈ میڈل جیت سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس کا دھوم دھام سے اختتام، جانیے اختتامی تقریب کی خاص بات

ابھینو بندرا کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.