ETV Bharat / sports

ہندوستان سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا - IND vs SL - IND VS SL

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے سپر اوور میچ جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کر لیا ہے۔تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

ہندوستان سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا
ہندوستان سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا ((AP))
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 31, 2024, 11:54 AM IST

Updated : Jul 31, 2024, 12:06 PM IST

کولمبو: ہندوستان نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔ میچ میں شاندار کارکردگی پر واشنگٹن سندر کو پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ جنہوں نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز بنائے اور 2 وکٹ حاصل کئے۔

اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 20 میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بنا سکی۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور سے ہوا۔ سپر اوور میں سری لنکا نے 4 گیندوں پر 2 وکٹ گنوا دئیے اس کے جواب میں ہندوستان نے پہلی ہی گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

اس میچ میں ہندوستان کی بیٹنگ کی بات کریں تو شبمن گل، ریان پیراگ اور واشنگٹن سندر نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ شوبھمن گل نے 37 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے صرف 3 چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ ریان پراگ نے 18 گیندوں میں 25 اور واشنگٹن سندر نے اتنی ہی گیندوں پر 25 رنز بنائے۔

سنجو سیمسن ایک بار پھر فلاپ ہوئے اور 4 گیندوں میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ آخری میچ میں بھی سنجو سیمسن کو موقع دیا گیا تھا جہاں انہوں نے ایک بھی رن نہیں بنایا تھا۔ یاشاسوی جیسوال نے 9 گیندوں میں 10 رنز بنائے۔ رنکو سنگھ نے بھی 2 گیندوں میں 1 رن، سوریا نے 8 اور شیوم دوبے نے 13 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو دوسرا میڈل، منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کے اہل خانہ میں جشن کا ماحول

سری لنکا کی بیٹنگ کی بات کریں تو کوسل پریرا نے 34 گیندوں پر 46 اور کوسل مینڈس نے 41 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ اسی دوران پتھم نسانکا 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان تین بلے بازوں کے علاوہ سری لنکا کی طرف سے کوئی بھی کھلاڑی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔ہندوستان کی بالنگ کی بات کریں تو رنکو سنگھ، سوریہ کمار یادو، روی بشنوئی اور واشنگٹن سندر نے 2،2 وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Jul 31, 2024, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.