ETV Bharat / sports

ہندوستان سپر 8 میں داخل، امریکہ کو سات وکٹوں سے شکست - icc t20 world cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 10:44 AM IST

India Enter Into Super Eight: ہندوستانی ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے اپنے تیسرے میچ میں شریک میزبان امریکہ کو شکست دی ہے۔ اس میچ میں عمدہ کارکردگی پر ارشدیپ سنگھ کو بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ہندوستان سپر8 میں داخل،امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست
ہندوستان سپر8 میں داخل،امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست ((IANS PHOTOS))

نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس ہارنے کے بعد امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 110 رن بنائے جس کے جواب میں ہندوستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے بھی سپر-8 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے بیٹنگ کرنے آئے یو ایس اے کو پہلی ہی گیند پر بڑا دھچکا لگا۔ اوپنر شایان جہانگیر کو میچ کی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد اسی اوور کی آخری گیند پر امریکہ کو دوسرا دھچکا لگا جب آندریس گوس ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے علاوہ ارشدیپ سنگھ نے نتیش کمار اور ہرمپریت کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

امریکہ کی جانب سے نتیش کمار نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اسٹیون ٹیلر نے 30 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ کورے اینڈرسن نے 12 گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے بالنگ میں تباہی مچائی اور 4 اوورز میں 9 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے بھی 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 2 اہم وکٹ حاصل کئے۔

امریکہ کے 111 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنےاتری ٹیم انڈیا کو شروعات میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی اوور کی آخری گیند اور اپنی پہلی گیند پر چلتے بنے۔ اس کے علاوہ کپتان روہت شرما 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔رشبھ پنت بھی 20 گیندوں میں 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور شیوم دوبے نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے بڑی شراکت داری کی اور ناٹ آؤٹ رہے ۔انہوں نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ سوریہ کمار یادو نے 49 گیندوں پر 50 رنوں کی اننگز کھیلی جبکہ شیوم دوبے نے 35 گیندوں میں 31 رنز بنائے جس میں ایک چھکا شامل تھا۔ہندوستانی ٹیم اپنا آخری میچ 15 جون کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ سپر 8 میچ کھیلے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.