ETV Bharat / sports

عالمی کرکٹ میں ہندوستان کا غلبہ، جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب - ICC Chairman Jay Shah - ICC CHAIRMAN JAY SHAH

شاہ کو آئی سی سی بورڈ کے سب سے بااثر چہروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ وہ فی الحال آئی سی سی کی طاقتور مالیاتی اور تجارتی امور کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب (Image Source: IANS)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 27, 2024, 8:27 PM IST

نئی دہلی: آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت ملازمت 30 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ وہ مسلسل دوسری مرتبہ اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ لیکن انہوں نے حال ہی میں خود کو تیسری مدت کے لیے دوڑ سے الگ کر لیا ہے۔ ایسے میں کھیلوں کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی میں چیئرمین کے عہدے کے لیے جے شاہ کا دعویٰ کافی مضبوط سمجھا جا رہا تھا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین بن گئے ہیں۔ جے شاہ اب گریگ بارکلے کی جگہ لیں گے۔ جے شاہ آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کے لیے درخواست دینے والے واحد درخواست گزار تھے۔ ایسے میں الیکشن نہیں ہوئے اور جئے شاہ بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ درخواست کی آخری تاریخ منگل (27 اگست) تھی۔

آئی سی سی کے چیئرمین دو سال کی تین میعادوں کے لیے اہل ہیں اور نیوزی لینڈ کے وکیل گریگ بارکلے اب تک 4 سال مکمل کر چکے ہیں۔ بارکلے کو نومبر 2020 میں آئی سی سی کا آزاد چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 2022 میں اس عہدے کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔

شاہ کو آئی سی سی بورڈ کے سب سے بااثر چہروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ وہ فی الحال آئی سی سی کی طاقتور مالیاتی اور تجارتی امور کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

جے شاہ سے پہلے چار ہندوستانی آئی سی سی چیف رہ چکے ہیں۔

جے شاہ سے پہلے چار ہندوستانی آئی سی سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ جگموہن ڈالمیا 1997 سے 2000 تک آئی سی سی کے صدر رہے۔ اس کے بعد شرد پوار 2010 سے 2012 تک صدر رہے۔ جبکہ این سری نواسن 2014-15 میں چیئرمین تھے۔ جبکہ ششانک منوہر 2015-2020 تک چیئرمین تھے۔ دراصل 2015 سے پہلے آئی سی سی چیف کو صدر کہا جاتا تھا۔ لیکن اس کے بعد انہیں چیئرمین کہا جانے لگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.