ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی کو اس کاروبار میں کروڑوں کا نقصان: رپورٹ - Virat Kohli Business Loss

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 14, 2024, 7:33 PM IST

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کو مالی سال 2023-24 میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق WROGN کمپنی کو مارچ 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال میں اپنی آمدنی کا 29 فیصد نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے بھارتی اسٹار کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

Virat Kohli
ویراٹ کوہلی (AFP PHOTO)

حیدرآباد: ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹرز ملک اور بیرون ملک میں کئی برانڈز سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں جس کے لیے وہ کافی زیادہ قیمت بھی وصول کرتے ہیں۔ خاص طور پر ویراٹ کوہلی جو زیادہ تر بڑے برانڈز کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ان کا اپنا کاروبار بھی ہے۔ انھوں نے One8 اور WROGN جیسے کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق WROGN کمپنی کو مارچ 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال میں اپنی آمدنی کا 29 فیصد نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے بھارتی اسٹار کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ حیران کن ہے کہ یہ کاروباری نقصان دنیا کے مقبول ترین کرکٹر اور بھارت کے مشہور برانڈ ایمبیسیڈر میں سے ایک سمجھے جانے والی کوہلی کی تائید کے باوجود سامنے آیا ہے۔ ویراٹ کوہلی جیسے اتنے بڑے نام کے باوجود ان برانڈز کو چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ ان کے سامانوں کے فروخت میں کمی آرہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ WROGN برانڈ مردوں کے لیے فیشن ڈیزائن کرتا ہے اور بھارت کے شہری علاقوں اور قصبوں میں رہنے والے نوجوانوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی مصنوعات کو مارکیٹ میں لاتا ہے۔ لیکن اب فیشن میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ اسی مناسبت سے انگریزی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہے کہ یہ کمپنی اپنی مصنوعات کو ڈیزائن اور صحیح طریقے سے مارکیٹ نہیں کر سکی۔

کورونا کے بعد بہت سے لوگ لگژری یا WROGN جیسے پریمیئم برانڈز پر کم خرچ کر رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس سے برانڈ کی فروخت کو نقصان پہنچا ہے۔ آج کے دور میں آن لائن، اسمارٹ ڈیجیٹل مارکیٹنگ بہت ضروری ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ WROGN برانڈ کوہلی کی آن لائن مقبولیت کا پورا فائدہ اٹھانے یا ای کامرس کے رجحانات کو اپنانے میں ناکام رہا ہے۔ جس کو آمدنی میں کمی کی یہ ایک اور وجہ ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر کوہلی کی برانڈ امیج کو پوری دنیا میں مضبوطی سے استعمال کیا جائے اور تو برانڈ کو واپس کھڑا کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ WROGN کو اپنی مصنوعات اور مارکیٹنگ کو موجودہ فیشن کے رجحانات کے مطابق تبدیل کرنا ہوگا۔ نیز مصنوعات کو ہندوستان میں مختلف کمیونٹیز کو سامنے رکھ کر ڈیزائن کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.