کولکاتا: ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیمک نے کویت کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے 27 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں فارورڈ پارتھیب گوگوئی اور ڈیفنڈر محمد حماد کو جگہ نہیں ملی ہے۔ یہ میچ ملک کے ٹاپ فٹبالر سنیل چھتری کا آخری میچ ہوگا جنہوں نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کوچ ایگور اسٹیمک نے ایک میڈیا ریلیز میں کہا کہ وہ سب بہت پیشہ ور اور محنتی فٹبالر ہیں۔ ہندوستانی فٹبال ٹیم میں جگہ بنانے کا مقابلہ بڑا سخت ہو گیا ہے۔ خاص طور پر جیتن اور پارتھیب کی پوزیشن کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کسی چیلنج سے کام نہیں ہے۔ پارتھیب اور حماد کو کچھ دن پہلے معمولی چوٹیں آئی تھیں اور انہیں چند دنوں کے آرام کی ضرورت ہوگی۔ اس کے ساتھ باقی کھلاڑی بھونیشور میں ٹریننگ جاری رکھیں گے۔
ہندوستانی ٹیم 29 مئی کو ہندوستانی فٹ بال کے مرکز کولکاتاکا سفر کرے گی۔ ہندوستان گروپ اے کے اپنے آخری دو میچوں میں کویت اور قطر کے ساتھ ہوں گے۔ہندوستان کا مقابلہ 6 جون کو ویویکانند یووا بھارتی کرینگن (سالٹ لیک اسٹیڈیم)میں کویت سے ہوگا۔ اس کے بعد ہندوستان 11 جون کو قطر کا مقابلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بیس ٹیمیں چارگروپس اور کیا ہے اس ورلڈ کپ میں خاص؟
کویت کے خلاف میچ سے ہندوستان کے کامیاب ترین فٹبالر سنیل چھیتری کا 19 سالہ شاندار کیریئر کا خاتمہ ہو جائے گا۔سنیل چھیتری نے ہندوستان کی جانب سے 150 میچوں میں نمایندگی کی ہے۔انہوں نے اب تک 94 گول کئے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے بعد چھیتری سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
ہندوستانی فٹ بال ٹیم:
گول کیپر: گرپریت سنگھ سندھو، امریندر سنگھ، وشال کیتھ۔
ڈیفنڈرز: امے رانا واڑے، انور علی، جئے گپتا، لالچنگنگا، مہتاب سنگھ، نریندر، نکھل پجاری، راہل بھیکے، سبھاشیش بوس۔
مڈ فیلڈرز: انیرودھ تھاپا، برینڈن فرنینڈس، ایڈمنڈ لالرینڈیکا، جیکسن سنگھ تھوناوجام، لالیانزوالا چانگٹے، لسٹن کولاکو، مہیش سنگھ نورم، نند کمار سیکر، سہل عبدالصمد، سریش سنگھ وانگجام۔
فارورڈ: ڈیوڈ لالہلانسانگا، منویر سنگھ، رحیم علی، سنیل چھتری، وکرم پرتاپ سنگھ۔