نیویارک: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 شروع ہونے میں 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔اس سے پہلے کل یعنی یکم جون (ہفتہ) کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنا واحد وارم اپ میچ بنگلہ دہش کے خلاف کھیلے گی۔اس میچ میں ٹیم انڈیا کے پاس نیویارک کی پچوں کا جائزہ لینے کا موقع ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہندوستانی ٹیم کرکٹ کے مختصر فارمیٹ یعنی ٹی 20 میں جیت کے سلسلے کو شروع کرنے کی کوشش کرے گی۔
اس میچ میں سب کی نظریں روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا پر ہوں گی۔ یہ وارم اپ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے کھیلا جائے گا۔ یہ میچ سٹار اسپورٹس پر نشر کیا جائے گا۔دوسری طرف امریکہ کے ہاتھوں ٹی20 سیریز ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کے پاس وارم اپ میچ کے ذریعہ اپنی کمزوریوں اور خامیوں کو دور کرنے کا موقع ہے۔
اس میچ سے قبل بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے ہی میچ کا پانسا پلٹ سکتے ہیں۔روہت شرما نے گزشتہ چند برسوں کے دوران شاندار انداز میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وراٹ کوہلی کے بعد بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں ایسا کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بلے باز بن گئے
بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن نے مزید کہا کہ بحیثیت کپتان روہر شرما کے شاندار ریکارڈ ہیں۔ تمام کھلاڑی ٹیم کے قائد کے طور پر ان کا احترام کرتے ہیں۔ ان کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔