ETV Bharat / sports

اشون نے بھارتی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی - روی چندرن اشون

Ashwin wicket in India ٹیم انڈیا کے اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون نے انگلینڈ کے خلاف رانچی ٹیسٹ میچ میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اشون نے بھارتی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 6:32 PM IST

رانچی: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان رانچی میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آج روی چندرن اشون نے بھارتی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

اشون نے بھارت میں کھیلے گئے اپنے 59 ٹیسٹ میچوں میں 354 وکٹیں لے کر یہ نیا ریکارڈ بنایا ہے۔اس سے قبل بھارتی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ انیل کمبلے کے نام تھا جنہوں نے 63 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 350 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اشون نے آج 35ویں مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ کی اننگز میں پانچ وکٹ لے کر بھارت کے انیل کمبلے کی برابری کی۔ انیل کمبلے نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 35 مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔

عالمی کرکٹ میں اشون سے زیادہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اب رچرڈ ہیڈلی، شین وارن اور متھیا مرلی دھر کے نام ہے۔ ہیڈلی نے 36 بار ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا، شین وارن نے 37 بار اور متھیا مرلی دھرن نے 67 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

بھارتی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز

  • روی چندرن اشون - 354 وکٹیں
  • انیل کمبلے - 350 وکٹیں
  • ہربھجن سنگھ - 265 وکٹیں

انیل کمبلے نے اپنے کل 132 ٹیسٹ میچوں میں 619 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اشون نے اب تک 99 ٹیسٹ میچوں میں 507 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں کرکٹ ٹیسٹ میچ 7 مارچ سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا اور یہ اشون کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی گیند باز

ایشون 500 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی گیندباز بن گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.