ETV Bharat / sports

دوسرے دن بھارت کے سات وکٹوں پر 421 رن، 175 رنز کی برتری

IND vs ENG 1st TEST کے ایل راہول (86 رنز) اور رویندر جڈیجہ (81 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر سات وکٹ کھو کر 421 رنز بنا لیے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کو 175 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

IND vs ENG 1st TEST
دوسرے دن بھارت کے سات وکٹوں پر 421 رن، 175 رنز کی برتری
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 26, 2024, 7:40 PM IST

Updated : Jan 26, 2024, 10:46 PM IST

حیدرآباد: کے ایل راہل 86 رن، یشسوی جیسوال 80 اور جڈیجہ کے ناٹ آؤٹ 81 رنوں کی نصف سنچری اننگز کی بدولت بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جمعہ کو دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹوں پر 421 رن کا بڑا اسکور کھڑا کرتے ہوئے 175 رنوں کی برتری کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ جڈیجہ کے ساتھ اکشر پٹیل ناٹ آؤٹ 35 رنز کریز پر موجود ہیں۔

آج صبح کے سیشن میں بھارت نے ایک وکٹ پر 119 رنز کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ یشسوی جیسوال کل کے اپنے 76 کے اسکور میں چار کا اضافہ کرکے 80 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں جو روٹ نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شبمن گل 23 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ٹام ہارٹلی نے بین ڈکٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

دوسرے دن لنچ تک بھارت نے پہلی اننگ میں تین وکٹوں پر 222 رنز بنالئے تھے۔ لنچ کے بعد ہندوستان کو شریاس ائیر 35 رنز کی صورت میں چوتھا جھٹکا لگا۔ انہیں ریحان احمد نے ہارٹلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ شریاس نے راہل کے ساتھ 64 رنز کی شراکت داری کی۔ کے ایل راہل پانچویں وکٹ کے طور پر 86 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

انہیں ہارٹلی نے ریحان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے رویندرا جڈیجہ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 20ویں نصف سنچری لگائی۔ اس کے بعد جو روٹ نے کے ایس بھرت 41 رن کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ مختصر وقفے کے بعد روی چندرن اشون 358 کے اسکور پر ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسرے دن ٹام ہارٹلے اور جو روٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیک لیچ اور ریحان احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

Last Updated : Jan 26, 2024, 10:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.