ETV Bharat / sports

بھارت نے بنگلہ دیش کو دو دن میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی - India beat Bangladesh

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : 2 hours ago

Updated : 1 hours ago

بھارت نے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ اس میچ کے تین دن بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکے تھے اس کے باوجود بھارت اس میچ کو پانچویں دن چائے کے وقت سے پہلے ہی ختم کردیا۔

Ind vs Ban 2nd Test India beat Bangladesh by 7 wicket in Kanpur test
بھارت نے بنگلہ دیش کو دو دن میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی (AP PHOTO)

کانپور: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی ہے۔ بھارت نے بارش سے متاثرہ کانپور ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ نہ صرف ڈرا ہونے سے بچایا بلکہ 7 وکٹوں سے شاندار فتح بھی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی کرنے والے یشسوی جیسوال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں بلے اور گیند سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے روی چندرن اشون کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ ٹیم انڈیا نے کانپور ٹیسٹ جیت کر ایک عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے اور عالمی کرکٹ میں ایسا کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ٹیم انڈیا گھریول سرزمین پر سب سے زیادہ مسلسل ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

بھارت نے فروری 2013 سے مسلسل 18 ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم انڈیا اپنی آخری ٹیسٹ سیریز 2012-2013 میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 1-2 سے ہاری تھی۔

بھارت نے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن لنچ تک دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کو 146 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ جس کی وجہ سے بھارت کو جیت کے لیے 95 رنز کا ہدف ملا تھا جس کو ٹیم انڈیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو کپتان روہت شرما، جیسوال اور شبمن گل کی صورت میں تین جھٹکے لگے۔

اس میچ کے تین دن بارش سے متاثر ہوئے اس کے باوجود بھارت نے چائے کے وقت سے پہلے ہی نہ صرف میچ ختم کیا بلکہ جیت بھی درج کرنے میں کامیاب رہا۔

کانپور ٹیسٹ کے پہلے دن صرف 35 اوورز ہی کھیلے جا سکے۔ اس کے بعد بارش کی وجہ سے دو دن تک میچ نہیں کھیلا جا سکا۔ جس کی وجہ سے میچ تقریباً ڈرا کی طرف بڑھ رہا تھا اور کسی کو بھی اس میچ کے نتیجے کی توقع نہیں تھی۔ لیکن روہت کی قیادت میں ٹیم انڈیا کی قوت ارادی کی وجہ سے بھارت نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔ اس دن صرف 35 اوور کھیلے گئے۔ اس کے بعد چوتھے روز کھیلنے آئی ٹیم مومن الحق کی سنچری اننگز کی بدولت صرف 126 رنز بنا سکی اور 233 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

اس کے بعد ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں یشسوی جیسوال کے 72 رنز اور کے ایل راہل کے 68 رنز کی بدولت 9 وکٹ پر 285 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔ جس کی وجہ سے بھارت کو 52 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے اپنے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر صرف 26 رنز بنا سکا تھا لیکن پانچویں روز بنگلہ دیشی ٹیم صرف 120 رنز کا اضافہ کر سکی اور 146 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جس کی وجہ سے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 95 رنز کا ہدف ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آوٹ آف فارم ویراٹ کوہلی کے نام ایک اور ریکارڈ، سچن، سنگاکارا اور پونٹنگ کو ایک ساتھ پچھاڑا

رویندر جڈیجہ کا بڑا کارنامہ، کانپور ٹیسٹ میں ایک وکٹ لے کر ریکارڈ بک میں درج کرایا نام

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ٹی ٹوئنٹی جیسا نظارہ، تیزترین رنز بنانے کا ریکارڈ ٹیم انڈیا کے نام

Last Updated : 1 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.