ETV Bharat / sports

اگر زیادہ پیسہ ملا تو، اپنی بائیوپک بنانے کے سوال پر راہل دراوڈ کا مزاحیہ جواب - Rahul Dravid on biopic

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے CEAT کرکٹ ایوارڈز تقریب کے دوران اپنی بائیوپک سے متعلق سوال پر مزاحیہ جواب دیا۔ حال ہی میں سابق بھارتی آل راونڈر یوراج سنگھ کی بائیوپک فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Rahul Dravid
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ راہل دراوڈ (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 23, 2024, 4:03 PM IST

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق ہیڈ کوچ راہل داروڈ سے CEAT کرکٹ ایوارڈز تقریب میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران، دراوڈ سے ایک سوال پوچھا گیا کہ 'بائیوپک میں راہل دراوڈ کا کردار کون ادا کرے گا؟'

جس پر سابق بھارتی بلے باز نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیسہ اچھا ملا تو میں خود اس میں کردار ادا کروں گا۔ حال ہی سابق بھارتی آل راونڈر یوراج سنگھ کی بائیوپک فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راہل کی کوچنگ میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا، جس کی وجہ سے دراوڈ کو تقریب کے دوران لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر دراوڈ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران شائقین میں کافی جوش و خروش تھا اور ایسا جذبہ دیکھنا ناقابل یقین تھا۔ دراوڈ نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے بطور کھلاڑی کبھی بھی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ نہیں رہے لیکن ایک کوچ کی حیثیت سے ایک شہر سے دوسرے شہر میں جانا اور یہ دیکھنا کہ اس ملک کے لوگوں کے لیے اس کھیل کا کیا مطلب ہے، یہ تجربہ حیرت انگیز اور ناقابل یقین تھا۔

CEAT کرکٹ ایوارڈز تقریب کے 26ویں ایڈیشن میں ان کرکٹرز اور کھیلوں کی شخصیات کے گروپ کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے سال بھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس میں فل سالٹ کو مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ ٹم ساؤتھی کو مینز ٹی ٹوئنٹی بولر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویراٹ کوہلی نے مینز ون ڈے بیٹسمین آف دی ایئر کا ٹائٹل جیتا جبکہ محمد شامی نے مینز ون ڈے بولر آف دی ایئر کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

یوراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان، کون اداکار یوراج کا کردار نبھا سکتا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.