حیدرآباد: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 172 رنز سے شکست دے دی ہے۔ جس کا فائدہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس شکست کے بعد نیوزی لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹیم انڈیا کو اپنی نمبر 1 پوزیشن کو مزید بہتر کرنے کا موقع ہوگا اگر وہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والے پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ میں ان کو شکست دے دیتا ہے۔ آخری میچ سات مارچ سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل:
بھارتی ٹیم اب تک آٹھ میچوں میں پانچ فتوحات کے ساتھ 64.58 فیصد جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ ان کے نام دو شکست جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ جیت کے 60 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس نے اب تک پانچ میچوں میں تین فتوحات اور دو شکستوں کے ساتھ 36 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ آسٹریلیا 11 میچوں میں سات فتوحات اور 59 فیصد جیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیش 50 فیصد جیت کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 36 فیصد جیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور سریلنکا بالترتیب 6، 7، 8، 9 نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 172 رنز سے شکست دی