ETV Bharat / sports

رینا اور گیل میں ابھی بھی رنز کی بھوک، ہرشل گبز - Reaction

Herschelle Gibbs Reaction جنوبی افریقہ کے بلے باز ہرشل گبز نے منگل کو کہا کہ کرکٹ کے لیجنڈ سریش رینا اور کرس گیل کو ابھی بھی رنز کی بھوک ہے۔

رینا اور گیل میں ابھی بھی رنز کی بھوک : ہرشل گبز

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 27, 2024, 7:01 PM IST

گریٹر نوئیڈا:ریڈ کارپیٹ دہلی کے کپتان گبز انڈین ویٹرن پریمیئر لیگ (آئی وی پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں کیریبین کرس گیل اور ہندوستان کے اسٹار بلے باز سریش رینا کے خلاف کھیلنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا، “وہ (گیل، رینا) مجھ سے کچھ سال چھوٹے ہیں۔ یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ جیسا کہ میں نے کہا، وہ سب شاندار کرکٹر ہیں۔ وہ اب بھی پرفارم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہمیشہ جیتنے کے بارے میں سوچتے ہیں، چاہے آپ کی عمر کتنی بھی ہو اور آپ کسی بھی لیگ میں کھیل رہے ہوں۔ ان کے اندر ابھی بھی رنز بنانے کی بھوک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کرس گیل اور سریش رینا شہید وجے سنگھ پاتھک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ گبز کو لگتا ہے کہ کھلاڑی موجودہ لیگ میں اپنی فرنچائزی کا پروفائل بلند کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ وہ لوگ یہ ثابت کرنا چاہیں گے کہ وہ کس قابل ہیں اور اپنی فرنچائزی کو قابل فخر بنائیں گے۔ پھر سے کچھ کرکٹ دیکھ پانا بہت اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی کے ٹخنے کی کامیاب سرجری

اپنے کپتانی کے کردار پر، گبز نے کہاکہ ٹھیک ہے، یہ زیادہ دقت کی بات نہیں ہے۔ عمر آپ کو متاثر نہیں کرتی۔ میرا کردار بنیادی طور پر رن بنانا ہے۔ میں اپنے کردار کو اسی طرح دیکھتا ہوں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بات کی جائے تو باؤلرز اپنی فیلڈنگ خود ترتیب دیتے ہیں۔ واقعی اس میں بہت کچھ نہیں ہے۔ یہ بنیادی طور پر کھیل کا اندازہ لگانا ہے۔ باؤلنگ کا صحیح فیصلہ کرنا ہوگا۔ لیکن جیسا کہ میں نے کہا، یہ بہت اچھا تجربہ رہا ہے اور آگے بہت مزہ آنے والا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.