ETV Bharat / sports

ہاردک پانڈیا اور نتاسا شادی کے چار سال بعد ہوئے علیحدہ - Hardik Natasa Divorce

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 10:25 PM IST

بھارتےی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرکے اپنی اہلیہ نتاسا اسٹینکووچ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ خبر اس دن سامنے آئی جس دن ہاردک کو سری لنکا سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔

Hardik Natasa Divorce
ہاردک پانڈیا اور نتاسا شادی کے چار سال بعد ہوئے علیحدہ (ANI PHOTO)

حیدرآباد: بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے شادی کے چار سال بعد اپنی اہلیہ نتاسا اسٹینکووچ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہاردک نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے یہ جانکاری دی۔

ہاردک نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد، نتاسا اور میں نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اپنا سب کچھ اس میں ڈال دیا اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، خوشی، باہمی احترام جو ہم ایک ساتھ مل کر لطف اندوز ہوتے تھے جیسا کہ ہمارا خاندان بڑھتا گیا۔

ہادرک نے مزید لکھا کہ جیسے جیسے ہمارا خاندان بڑھتا گیا ہم نے خوشی اور باہمی احترام کے ساتھ لطف اندوز بھی ہوئے۔ ہمیں آگستیہ سے نوازا گیا ہے، جو ہماری دونوں زندگیوں کے مرکز میں رہے گا اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے والدین کے ساتھ تعاون کریں گے کہ ہم اسے اس کی خوشی کے لیے ہر ممکن چیز دیں۔

ہاردک نے اپنی پوسٹ کو اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں رازداری فراہم کرنے کے لیے ہم آپ کے تعاون کا مخلصانہ درخواست کرتے ہیں۔ان کی اہلیہ نتاسا نے بھی ایسا ہی بیان نسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.