ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا انعام، ہاردک دنیا کے نمبر 1 آل راؤنڈر بن گئے - No 1 Allrounder - NO 1 ALLROUNDER

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہاردک پانڈیا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر 1 پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق وہ سری لنکا کے وینندو ہاسرنگا کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا ہے۔

Hardik Pandya becomes No. 1 T20I all rounder in ICC rankings
ہاردک دنیا کے نمبر 1 آل راؤنڈر بن گئے (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 4:55 PM IST

حیدرآباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد ہاردک پانڈیا دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ کو اپ ڈیٹ کیے جانے کے بعد، نئی رینکنگ کے مطابق پانڈیا کو دو کا فائدہ ہوا، جس سے وہ ٹاپ پر پہنچ گئے۔

ٹیم انڈیا کے نائب کپتان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ میں ہاردک نے ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر کی وکٹیں حاصل کرکے ورلڈ کپ کی ٹرافی بھارت کے ہاتھ میں رکھ دی۔ پانڈیا نے ورلڈ کپ کے 8 میچوں کی 6 اننگز میں 151.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے 144 رنز بنائے جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی۔ گیندبازی میں پانڈیا نے 8 میچوں میں کل 11 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ آل راونڈر کی رینکنگ میں مارکس اسٹونیس، سکندر رضا، شکیب الحسن اور لیام لیونگ اسٹون ایک ایک درجہ ترقی کر کے تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی چار درجے نیچے کھسک کر ٹاپ فائیو سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اینریچ نورٹجے نے کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وہ سات درجے ترقی کرکے 675 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر عادل رشید سے پیچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گیند بازوں نے ہندوستان کو ٹی20 ورلڈ کپ کا خطاب دلوایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.