ETV Bharat / sports

لا کا طالب علم یونس احمد انڈو نیپال تائیکوانڈو کراٹے چیمپئن شپ کا فاتح بنا

student won Indo-Nepal Taekwondo Karate Championship بنگلورو سے تعلق رکھنے والے یونس احمد نام کے لا کے ایک طالب علم نے انڈو نیپال تائیکوانڈو کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا انعام جیت کر ملک و ملت کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہاکہ کھیل کود کا شوق بچپن سے تھا اور آج کی کامیابی اسی کا نتیجہ ہے۔

لا کے طالب علم یونس احمد انڈو نیپال تائیکوانڈو کراٹے چیمپئن شپ کا فاتح بنا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 5:24 PM IST

لا کے طالب علم یونس احمد انڈو نیپال تائیکوانڈو کراٹے چیمپئن شپ کا فاتح بنا

بنگلورو: بنگلورو سے تعلق رکھنے والے لا کے ایک طالب علم یونس احمد نے حال ہی میں اختتام پذیر انڈو نیپال تائیکوانڈو کراٹے چیمپین شپ میں پہلا انعام حاصل کرکے ہندوستان کا نام روشن کیا۔ان کی کامیابی سے ملت کے نوجوانوں کو بھی کھیل کی دنیا میں کچھ بہتر کرنے کا حوصلہ ملا۔

یونس نے نیپال کے کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والی باوقار ہند-نیپال چوتھی ایورسٹ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ اس کی غیر معمولی صلاحیت اور عزم نے کراٹے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابی دلائی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں یونس احمد نے اپنے سفر کے بارے میں بصیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تائیکوانڈو کراٹے کا شوق ان میں بچپن سے ہی تھا۔اس کی وجہ ان کے والدین کی کھیلوں میں گہری دلچسپی تھی۔ فی الحال قانون کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔

یونس احمد نے کہاکہ سب سے پہلے تعلیم مکمل کرنا ہے۔ان کا مقصد ہے کہ وکیل بن کر ضرورتمندوں کی مدد کرنا ہے۔غریب لوگوں کی قانونی مدد کرنا ہے ۔ تعلیم اور کھیلوں میں توازن پیدا کرنے کے چیلنجوں سے نمٹتے ہوئے یونس نے طالب علم اور کھلاڑی کے طور پر درپیش مشکلات کو تسلیم کیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے تعلیم اور کھیل کو ایک ساتھ لے کر چلنا تھا۔اس کے لئے ٹائم ٹیبل پر سختی سے عمل درآمد کیا۔تمام راہ میں حامل تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے آج بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی طوفانس نے بنگلورو ٹارپیڈوز کو 0-3 سے دی شکست

بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے یونس احمد نے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ آپ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے جی جان سے محنت کریں کامیابی خود چل کر آپ کے پاس آئے گی۔نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کو تائیکوانڈو کو صرف کھیل کے طور پر لینے کے بجائے سیلف ڈیفنس کے طور پر بھی استعمال کریں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.