پاکستان: تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت کے بعد نانا شاہد آفریدی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ شاہد آفریدی ان دنوں اپنے نواسے عالیار کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ پیر کو والد شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کا نام عالیار رکھنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔
داماد شاہین آفریدی کے بعد اب نانا بنے شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نواسے کی پہلی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں نانا شاہد آفریدی نواسے کو گود میں لیے ہوئے ہیں اور ان کے ہمراہ ان کی دو چھوٹی بیٹیاں بھی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواسے کے پیدا ہونے پر شاہد آفریدی نے ماحول کو رنگین کر دیا ہے اور خوبصورت سجاوٹ کی ہے۔ ویڈیو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی بے حد خوش اور پرجوش نظر آرہی ہے۔
اس ویڈیو میں شاہد آفریدی اپنے نواسے عالیار کے لیے اللہ سے دعا کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کی دونوں بیٹیاں والد کی دعا پر آمین کہتی نظر آرہی ہیں۔ آفریدی بیٹی سے کہہ رہے ہیں کہ، عالیا ر آگیا ہے ان کیلئے دعا کرنی ہے کہ اللہ انہیں صراط مستقیم پر چلائے۔
Beautiful Video of Shahid Afridi with his Grandson Aliyar Afridi . pic.twitter.com/EmuI9pFxrO
— TEAM AFRIDI (@TEAM_AFRIDI) August 26, 2024
شاہد آفریدی کی شیئر کی گئی ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں اسے لوگ دیکھ رہے ہیں اور مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ کئی مداح آفریدی کی خوشیوں سے بھری اس ویڈیو کو لائک اور شیئر بھی کر رہے ہیں۔
شاہین آفریدی کا 3 فروری 2023 کو پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوا ہے۔ 24 اگست 2024 کو دونوں کے ہاں بیٹے عالیار کی ولادت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: